1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چائے اور کافی، امراض میں شافی

عاطف توقیر23 جنوری 2009

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد اگر چائے یا کافی کا استعمال کریں تو انہیں اسٹروک اور دل کے امراض سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔

https://p.dw.com/p/GdZf
چائے اور کافی کا استعمال اسٹوک سے بچاؤ میں مددگار دیکھا گیا ہےتصویر: AP

ماہرین کہتے ہیں کہ دن میں دو مرتبہ چائے اور کافی پینے سے سگریٹ پینے والے مردوں میں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے چانسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے سگریٹ پینے والے چھبیس ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو دن میں دو کپ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں ان میں دوسروں کے مقابلے میں اسٹروک ( cerebral infarction) کے اکیس فیصد کم چانسر دیکھے گئے ہیں۔

Tee trinken in Dushanbe in Tadschikistan
جنوبی ایشیا سمیت کئی دیگر ممالک میں چائے، جب کہ یورپ میں کافی زیادہ مقبول ہےتصویر: AP

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد کی مشروبات کے حوالے سے چناؤ اور عادات، ان کے امراض قلب سے جڑی ہوئی ہیں مزید یہ کہ دل کے امراض کے حوالے سے یہ امر بھی قابل غور ہے کہ کوئی شخص کس عمر میں کیا مشروب استعمال کر رہا ہے۔

اسی حوالے سے ایک برطانوی محقق ڈاکٹر Carrie Ruxton کا کہنا ہے کہ چائے کافی کی نسبت صحت کے لئے زیادہ بہتر اور موثر ہے لہذا صرف کافی پینے والے افراد کافی نہ چھوڑیں مگر چائے بھی ضرور پئیں۔

اس تحقیق میں مصروف ایک ماہر کے مطابق:’’ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چائے اور کافی کا زیادہ استعمال مردوں میں کارڈیو ویسکیولر سے متعلق امراض کے بچاؤ میں مدد گار دیکھا گیا ہے۔‘‘

Kenia Landwirtschaft Frau bei der Ernte von Tee (gespiegelt)
چائے کی پیدوار کے حوالے سے کینیا معروف سمجھا جاتا ہےتصویر: picture-alliance/dpa/dpaweb

ماہرین کا کہنا ہے کہ cerebral infarctionکا بنیادی محرک ان شریانوں کا بلاک ہونا ہے جو خون کو دماغ تک پہنچاتی ہیں۔ یہ نالیاں سگریٹ پینے والے افراد میں متاثر ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں مگر چائے یا کافی کا زیادہ استعمال ان نالیوں کو بلاک ہونے سے روکتا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے اور کافی کے استعمال سے اسٹروکس کی دیگر اقسام کے حوالے سے بچاؤ کے بارے میں کوئی بہتری نہیں دیکھی گئی۔

اس تحقیق میں خواتین اور سگریٹ نہ پینے والے افراد میں چائے اور کافی کے استعمال سے اسٹروکس کی ان خاص اقسام سے بچاؤ کے حوالے سے بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

Kelnerin bei Starbucks Coffee in Berlin
ایک نوجوان ویٹریس، کافی ہاؤس میںتصویر: AP

چائے کے بارے میں عمومی سائنسی رائے یہی ہے کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم رکھنے میں چائے اہم کردار ادا کرتی ہے جس کی وجہ سے دل کے کئی امراض کے بچاؤ میں چائے کو اکسیر سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے یا کافی سگریٹ پینے کی عادت سے نجات دلانے میں بھی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

تقریبا تمام ہی ماہرین اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ سگریٹ یا کسی اور شکل میں تمباکو کا استعمال صحت پر زبردست منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں اضافے کی سب سے بنیادی وجہ سگریٹ کو سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ دل کے امراض کا تعلق بھی سگریٹ کی عادت سے جوڑا جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چائے یا کافی پیتے ہوئے، گہرے سانسوں کی مدد سے کپ سے اٹھتے دھوئیں کو سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں منتقل کرنا اس عادت سے چھٹکارا دلانے میں بھی معاون ہو سکتا ہے۔