چور کچھ کچھ مہذب تھا، شرمندہ ہو گیا، خالی ہاتھ واپس چلا گیا
8 ستمبر 2021ڈسلڈورف سے بدھ آٹھ ستمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے چھوٹے سے شہر گیوَلزبرگ (Gevelsberg) میں پیر چھ ستمبر کی صبح پیش آیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ تقریباﹰ 31 ہزار کی آبادی والے اس شہر میں یہ شخص ایک کئی منزلہ رہائشی عمارت میں اس لیے آسانی سے داخل ہو گیا تھا کہ عمارت کا مرکزی دروازہ کھلا تھا۔ یہ نامعلوم مشتبہ ملزم اس عمارت کی پانچویں منزل پر گیا اور وہاں کسی تیز دھار شے کی مدد سے اس نے چوری کی نیت سے ایک فلیٹ کا دروازہ کھول لیا۔
چوری شدہ بجلی سے بِٹ کوائن کی غیر قانونی مائننگ، پولیس ہیڈ کوارٹرز میں
جب یہ ملزم گھر میں داخل ہوا تو اس فلیٹ کی مالک اور اپنے دروازے کے باہر مشکوک سا شور سن کر اپنے ڈرائنگ روم سے باہر نکلتی ہوئی 52 سالہ خاتون خانہ نے اسے دیکھ لیا۔ اس لمحے چور اور خاتون خانہ دونوں فلیٹ کے اندر چھوٹی سی راہداری میں کھڑے تھے اور خاتون حیران تھی کہ وہ شخص اچانک اس کے گھر میں کیسے اور کیوں داخل ہوا۔
گیوَلزبرگ پولیس کے مطابق خاتون خانہ نے بتایا کہ مشتبہ چور نے بدحواسی میں بس اتنا ہی کہا، ''معاف کیجیے گا! مجھے علم نہیں تھا کہ گھر میں کوئی ہے۔‘‘ اس کے فوری بعد وہ چور وہاں سے فرار ہو گیا۔
جرمن پولیس کو آلو، سیب اور چیری چوری کرنے والوں کی تلاش
پولیس خاتون خانہ کی شکایت پر چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کر کے فرار ہو جانے والے نامعلوم ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔
ساتھ ہی پولیس کی طرف سے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا گیا کہ خاتون خانہ کو اچانک اپنے سامنے پا کر معذرت کر لینے والا یہ شخص بظاہر قدرے مہذب تھا مگر اس بات سے اس کی طرف سے چوری کی مجرمانہ کوشش کی نفی تو نہیں ہوتی۔
م م / ع ا (ڈی پی اے)