1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈِیسپک ایبل ٹو: گرُو کی نئی فلم

عابد حسین2 جولائی 2013

تین سال قبل زرد رنگ کے ایک بڑبڑاتے کردار نے فلم بینوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ اینیمیٹڈ فلموں میں اس کریکٹر کو کسی طور پر بھی ایک خوبصورت کردار نہیں قرار دیا جا سکتا لیکن اس کو بڑے چھوٹے پسند کرنے لگے ہیں۔

https://p.dw.com/p/190Dk
تصویر: picture-alliance/dpa

زرد رنگ کا یہ قدرے کبڑا کریکٹر چہرے پر گول عینک چڑھائے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ سر اُس کا گول مٹول سا ہے۔ اس کریکٹر کا نام گرُو (Gru) ہے۔ پہلی مرتبہ یہ کریکٹر سن 2010 میں فلم ڈیسپِک ایبل مِی (Despicable Me) میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ اینیمیٹڈ فلم بہت مقبول ہوئی تھی۔ اس فلم کو انتہائی کامیاب اور سپر ہٹ فلموں میں شمار کیا گیا تھا۔

Film: Ich-einfach unverbesserlich 2
Despicable Me 2 میں گرُو کریکٹر شامل ہےتصویر: picture-alliance/dpa

تین سال کے وقفے کے بعد زرد رُو اور بڑی عینک والا یہی کریکٹر ایک اور فلم Despicable Me 2 میں نمودار ہوا ہے۔ پہلی فلم کی طرح اس میں بھی گرُو کا اسپورٹنگ رول ہے۔ نئی فلم میں گرُو کی تین بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ ڈیسپِک ایبل مِی ٹُو نامی یہ فلم امریکا میں چار جولائی کو عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ نئی فلم کے پروڈیوسرز نے اس فلم کی ریلیز کو امریکا کے قومی دن پر عوام کے لیے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔

Film: Ich-einfach unverbesserlich 2
Despicable Me 2 اسی ماہ کے دوران ریلیز کی جا رہی ہےتصویر: picture-alliance/dpa

ڈیسپِک ایبل مِی ٹُو فلم اصل میں کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم ہے۔ یونیورسل اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار پیئر کوفن ہیں۔ فلم میں گرُو کے کریکٹر کو آواز کا رُوپ اداکار اسٹیو کیرل نے دیا ہے۔ پہلی فلم میں گرُو اس کوشش میں تھا کہ وہ کسی طور چاند کو چرا لے لیکن آخری وقت میں تین یتیم بچیوں نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا۔ ڈیسپِک ایبل می فلم نے عالمی سطح پر 540 ملین ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا اور اس طرح وہ انتہائی زیادہ کاروبار کرنے والی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل ہے۔

اب اسی کردار پر مبنی ایک مکمل فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کا نام مینیئنز (Minions) رکھا گیا ہے۔ یہ ایک تھری ڈی فلم ہو گی۔ گرُو کریکٹر اپنی پہلی دونوں فلموں میں اسپورٹنگ رول میں تھا اور اب نئی فلم کی تمام کہانی اس کے گرد گھومے گی۔ نئی فلم میں وہ اینٹی ولن لیگ میں ایک بڑے کریمنل کا کردار ادا کرے گا۔ فلم مینیئنز اگلے سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کو پیئر کوفن اور کائلا بالدا مشترکہ طور ڈائریکٹ کریں گے۔