1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈی ڈبلیو بنگالی سروس کے سابق رکن کا ڈھاکہ میں قتل

11 فروری 2012

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں ڈی ڈبلیو بنگالی سروس کے سابقہ رکن اور بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی کے لیے کام کرنے والے صحافی غلام مصطفیٰ سرور کو ان کی صحافی بیگم مہرون رونی سمیت انہی کے فلیٹ میں قتل کردیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/141vV
غلام مصطفیٰ سرورتصویر: DW

پولیس افسر امام حسین کے مطابق پولیس قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔ اب تک اس صحافی جوڑے کی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ غلام مصطفیٰ سرور، جو ساگر سرور کے نام سے مشہور ہیں، کی اہلیہ مہرون رونی اے ٹی این بنگلہ ٹی وی کے لیے کام کرتی تھیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سرور اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر ان کے خاندان کے لیے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ سرور اور ان کی اہلیہ پر چاقو کے متعدد وار کیے گئے تھے۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک بلڈنگ کا سکیورٹی گارڈ ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے بھی قتل کی فوری تحقیقیات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع سرور کے پانچ سالہ بیٹے نے دی تھی۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄ ڈی پی اے، اے پی

ادارت: شادی خان سیف