1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈیانا کی ملکیتی پینٹنگز کی نیلامی

31 مارچ 2010

برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا کا خاندان ایک نیلامی میں شہزای کی ملکیتی پینٹنگز، فرنیچر اور شاہی بگھی فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/MihJ
تصویر: AP

یہ سامان Althorp نامی وسطی انگلینڈ میں قائم شہزادی کے آبائی گھر اور Spencer House نامی لندن میں قائم ڈیانا کے تاریخی رہائشی گھروں میں موجود ہے جس میں مشہور زمانہ مصور Peter Paul Rubens کے نادر فن پارے بھی شامل ہیں۔

Althrop انگلینڈ کے نواحی علاقے میں چودہ ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جو ان دنوں دس ملین پاؤنڈ کی لاگت کے ایک منصوبے کے تحت تعمیر نو کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔

Deutschkland Trier Ausstellung Konstantin - Bildteppich nach Rubens
Peter Paul Rubens کا ایک فن پارہتصویر: Collection du Mobilier national/ Philippe Sébert

اس کی دیکھ بھال کرنے والوں کو امید ہے کہ سامان کی فروخت سے تعمیر نو کے منصوبے کے لئے خاطر خواہ فنڈ جمع کئے جاسکیں گے۔ عالمی شہرت کی حامل ڈیانا 1997 میں ایک پر اسرار ٹریفک حادثے میں اپنے دوست دودی الفہد کے ہمراہ پیرس میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

ڈیانا Althrop ہی میں دفن ہیں جبکہ اس مکان میں آج کل ان کے 45 سالہ بھائی Charles Spencer رہائش پزیر ہیں۔ ڈیانا کی ملکیت ان تاریخی اور نادر اشیا کی فروخت سے لاکھوں پاؤنڈز کی آمدن متوقع ہے۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 18 ویں صدی کی ان نادر اشیا کی نیلامی کے سلسلے میں انتہائی احتیاط سے کام لیا جارہا ہے تاکہ ان کی تاریخی عظمت سلامت رہے۔ لندن میں اس نمائش کے لئے چھ تا آٹھ جولائی کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

رپورٹ: شادی خان سیف

ادارت: عابد حسین