’ڈیپ فیک‘ کو پکڑیں کیسے؟
ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ تصاویر اور ویڈیوز میں ایڈیٹنگ پکڑنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، تاہم کچھ چیزیں ہیں، جن پر آپ نگاہ ڈالیں تو ایسی جعلی تصویروں کو خود ہی شناخت ممکن ہے۔ ڈیپ فیک پکڑنے کے کچھ ٹوٹکے یہاں دیکھیے۔
ڈیپ فیک کا اشارہ، چہرے کے کناروں سے
ڈچ وزیراعظم مارکے رُٹے کے کالر پر یہ اضافی سلوٹ دیکھیے۔ تصویر میں ان کے چہرے کے کناروں سے ایڈیٹنگ کے ذریعے چہرہ تبدیل کرنا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ تو سامنے کی چیزیں ہیں۔ جب یہی کنارے، کپڑوں، بالوں یا زیورات کے ہوں تو آپ تب بھی جعلی پن پکڑ سکتے ہیں۔
ڈیپ فیک کا اشارہ، جھمکا
جھمکے کا دلچسپ انتخاب۔ اس تصویر میں آپ کو دو مختلف جھمکے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں ان جھمکوں کو ذرا غور سے دیکھیے، خاص طور پر کان اور جھمکوں کے ملاپ کے مقام کو۔ آپ آسانی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ اصل تصویر ہے یا اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
ڈیپ فیک اشارہ، چشمے
آپ کو لگ رہا ہو گا کہ آپ ایک ایسے شخص کو دیکھ رہے ہیں، جس نے چشمہ پہن رکھا ہے، مگر کیا واقعی؟ اگر آپ قریب سے دیکھیں، تو آپ کو نظر آئے گا کہ چشمے کے دونوں شیشے مخلتف ہیں۔ ایک طرف کا شیشہ بیضوی ہے اور دوسری طرف کا قدرے چپٹا۔ کیا آپ پہلی نظر میں جان پائے تھے؟
ڈیپ فیک اشارہ، پس منظر
فوٹو گرافی کی ترکیب بوکے ایفیکٹ کے باعث اس تصویر کا پس منظر غیرواضح ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ مریخ کی سرزمین ہو ۔ اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔
ڈیپ فیک اشارہ، دانت
تصویر میں دانتوں کی ایڈیٹنگ مشکل کام ہے۔ بعض اوقات ان کی غیرواضح اشکال بہت واضح ہوتی ہیں۔ کیا آپ یہاں ایسا کچھ دیکھ رہے ہیں؟
ڈیپ فیک اشارہ، لباس
لباس ہر شخص کی ذاتی پسند ہوتا ہے اور اس کے مختلف اسٹائل ہوتے ہیں۔ تاہم یہاں کیا ہو رہا ہے؟ کیا یہ واقعی اس شخص کا لباس ہے؟ کیا آپ اس تصویر پر بھروسا کر سکتے ہیں؟
ڈیپ فیک اشارہ، بال
ڈیپ فیک پکڑنے کے اعتبار سے شاید یہ سب سے مشکل تصویر ہے۔ مگر کیا آپ کو لگتا ہے کہ بال اس خاتون کے ماتھے پر اگ رہے ہیں؟ کیا آپ نے دیکھا؟