کابل میں خودکش حملہ، کم از کم 24 ہلاک
17 ستمبر 2019اشتہار
افغانستان میں صدارتی انتخابات میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے اور ان دنوں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ افغان طالبان اس انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ریلی کی طرف جانے والے راستے پر چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کابل کے ایک ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقاسم سنگین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس خودکش دھماکے کے نیتجے میں کم از کم 32 دیگر افراد زخمی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 28 ستمبر کو ہوگا۔
ا ب ا / ش ج (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)