1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کتے کینسر کا پتا بھی لگا سکتے ہیں

11 اپریل 2019

کتے کی سونگنے کی حس صرف منشیات اور دھماکہ خیز مواد تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ کینسر کو بھی سونگھ سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Gbsf
Border Collies können Krebs riechen Labor Hund Krebs
تصویر: picture-alliance/dpa/B. Honeczy

کُتوں کی حس شامہ مشہور ہے۔ یہ طویل فاصلے پر، گہرائی میں موجود یا پھر کئی تہوں میں ملفوف شے کی بُو بھی محسوس کر لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تربیت یافتہ بیلگین میلینوائس نسل کے کتے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 تاہم امریکا میں ایسے کتے بھی موجود ہیں جو بارودی سرنگوں یا منشیات کا نہیں بلکہ انسانوں میں سرطان کے مرض کی نشان دہی کرتا ہے۔کتے کی سونگنے کی حس انسانوں  سے دس ہزار سے ایک لاکھ گنا زیادہ بہتر ہے۔

Japan Sterben Zuhause
تصویر: Reuters/Kim Kyung-Hoon

ایک نئے امریکی مطالعے کے مطابق،’’شکاری کتوں نے بہترین نتائج اخذ کیے ہیں۔ ان کتوں خون کے کئی نمونے سنگھائے گئے۔ ان کتون نے تو کمال ہی کر دیا۔96.7 فیصد خون کے نمونوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کا پتا لگا لیا۔ ہاں البتہ اس گروپ میں ایک کتا ایسا بھی تھا جو اس مشق میں حصہ نہیں لینا چاہتا تھا اسی لیے اس نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

ہیتھر جونکیرا اس مطالعے کی نمایاں ریسرچر ہیں۔ ان کے مطابق،’’ہمارے اس کام نے کافی حد تک کینسر کی تشخیص کی راہ ہموار کی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ اس سے کینسر کی تشخیص کے نئے طریقے بھی روشناس ہوتے ہیں۔ ایک کام یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا مریض کا معائنہ کتے کریں۔ ‘‘

Japan Bahnsicherheit in den Bahnsteigen
تصویر: Getty Images/J. Kimura

ہیتھر جونکیرا بائیو’سینٹ ڈی ایکس‘ نامی ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی ایک محققہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے،’’یہ کمپنی اس سال نومبر میں چھاتی کے سرطان پر بھی تحقیق شروع کرے گی۔ اس تحقیق میں کتے مریضوں کے عمل تنفس کے دوراں حاصل شدہ نمونوں سے ان میں کینسر کی موجودگی یا عدم موجودگی کا سراغ لگائیں گے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں