1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرسمس پر ’کے ایف سی‘ کھانا جاپانیوں کا پسندیدہ مشغلہ

22 دسمبر 2020

مغربی اقوام کی طرح کرسمس کے پرجوش ایام جاپان میں بھی ایک مقبول انداز میں منائے جاتے ہیں۔ لیکن وہ اس تہوار پر ٹرکی کو چھوڑ کر امریکی فاسٹ فوڈ ’کے ایف سی‘ کے کھانوں کو پسند کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3n6r5
Japan Yokohama | Warten aufs Essen | KFC in Japan
تصویر: Julian Ryall/DW

جاپانی خاندان کرسسمس کے دن کو ایک منفرد انداز میں مناتے ہیں۔ بچے اپنے والدین کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری کی رنگ برنگی سجاوٹ مکمل کرتے ہیں۔ اس کے بعد بڑے افراد شراب کا لطف لینے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے تحائف کھولتے ہیں اور پھر کنٹیکی فرائیڈ چکن (KFC) کو دل بستگی کے ساتھ کھاتے ہیں۔

جدید جاپانی کلچر میں 'کے ایف سی‘ کو ایک طرح سے کرسمس کا روایتی طعام کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ جاپانی قوم نے ہالووین اور ویلنٹائن ڈے جیسے امریکی تہواروں کو بھی پوری طرح اپنا رکھا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ جاپان کی کل آبادی میں مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد محض ایک فیصد ہے۔اٹلی میں بھی کرسمس کی خوشیاں ماند

کرسمس کا خوشیوں بھرا دن

جاپانی لوگ کرسمس کے تہوار کو سال کے رومان پرور ایام میں شمار کرتے ہیں۔ اس موقع پر سارے ملک میں عمومی طور پر اور بڑے بڑے شہروں میں خاص طور پر تمام فیشن ایبل ریستوران اور کیفے گاہکوں نے مہینوں قبل ریزرو کروائے ہوتے ہیں۔ رواں برس کورونا وائرس کی وبا نے اس دن کی تمام خوشیوں کو محدود اور شدید انداز میں متاثر کر رکھا ہے۔

China | McDonalds Filiale
جاپان میں کرسمس کے موقع پر کے ایف سی خصوصی پیشکش بھی متعارف کراتا ہےتصویر: picture-alliancedpa/imaginechina/Y. Xuan

بازاروں میں دکانیں اور شاپنگ اسٹورز ابھی بھی تحائف کی خریداری کے لیے صارفین کو لُبھا رہے ہیں۔ بیشتر جاپانی بچے سانتا کلاز کے افسانوی کردار کے موجود ہونے پر کامل یقین رکھتے ہیں حالانکہ جاپان میں گھروں اور مکانوں میں چمنیوں کی شدید کمیابی ہے۔ دوسری جانب جاپان میں پچیس دسمبر کو بقیہ دنیا کی طرح چھٹی نہیں ہوتی۔ اس دن بچوں کو اسکول جانا ہوتا ہے۔

کرسمس کی گم ہوتی روایت

جاپان میں کرسمس کی تمام تقریبات مغربی دنیا سے مستعار لی گئی ہیں۔ اس میں کئی مغربی روایات گم دکھائی دیتی ہیں۔ جیسے کہ ٹوکیو کے ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں سانتا کلاز کو صلیب پر کیل سے لٹکایا ہوتا ہے۔ دوسری جانب کرسمس پر ٹرکی پرندے کو کھانے کی جگہ جاپانی بڑے شوق و ذوق کے ساتھ 'کے ایف سی‘ کا کھانا منگوا کر کھاتے ہیں۔

ایک چالیس سالہ خاتونِ خانہ ٹومورا نے بتایا کہ وہ اس دن 'کے ایف سی‘ بہت خوشی سے منگواتی ہیں۔ ٹومورا کے مطابق 'کے ایف سی‘ ایک دوسرے ملک کا کھانا ہے اور اس باعث کرسمس پر اس میں بہت زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے۔

Symbolbild - Hähnchen
کینٹکی فرائیڈ چکن ایک خاص انداز میں تیار کیا جاتا ہے اور ذائقے میں بہت لذیذ خیال کیا جاتا ہےتصویر: picture-alliance/K. Schulz

جاپان میں کے ایف سی کے پچاس برس

جاپانی معاشرے میں کرسمس کے موقع پر 'کے ایف سی‘ کھانے کی روایت سن 1970 سے جاری ہے۔ اس روایت کی تصدیق 'کے ایف سی‘ کے ادارے نے بھی کی ہے۔ فاسٹ فود چین کے مطابق 'کے ایف سی‘ ریسٹورانٹ کے پہلے مینیجر نے کرسمس پر 'کے ایف سی‘ کھانے کی مہم شروع کی اور اس کا نام 'پارٹی بیرل‘  تجویز کیا جو ابھی تک مستعمل ہے۔

خدا انتہائی برے انسان سے بھی محبت کرتا ہے، پوپ فرانسس

سن 1974 میں 'پارٹی بیرل‘ کو کرسمس کے ساتھ ایک مکمل ربط دستیاب ہو گیا۔ پھر لوگ ٹرکی کو متعارف کرانا بھول گئے اور 'کے ایف سی‘ ان کی معاشرت میں سرایت کر گیا۔ جاپان میں 'کے ایف سی‘ کرسمس کی خصوصی پیشکش انیس دسمبر سے چھبیس دسمبر تک جاری رکھتا ہے۔

جولیان رائل (ع ح، ا ا)