کشميری سيب ٹرکوں ميں پڑے پڑے سڑنا شروع ہو گئے
2 اکتوبر 2022بھارت کے زير انتظام کشمير ميں مقامی سيبوں سے لدے سينکڑوں ٹرک سڑکوں پر جاری مرمتی کام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہيں۔ ايک اہم ليبر يونين کے سربراہ نے پير کو خبردار کيا کہ ان کی زرعی پيداوار سڑکوں پر گل سڑ رہی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے پر احتجاج بھی شروع ہو گيا ہے۔ 'کشمير ويلی فروٹ گروئرز اينڈ ڈيلرز يونين‘ کے سربراہ بشير احمد بشير نے بتايا، ''ہمارے تقريباً آٹھ ہزار ٹرک ايک سو کروڑ روپے ماليت کے سيب لے کر پچھلے دو ہفتوں سے سڑک پر پھنسے ہوئے ہيں۔‘‘
کشمير ميں حالات کی وجہ سے سيب کی تجارت بھی متاثر
افغانستان ميں جاری حالات و واقعات کا کشمير پر کيا اثر پڑے گا؟
کشمیر کو ریاست کا درجہ حالات معمول کے مطابق ہونے پر ہی ملے گا، بھارت
ہماليہ کے اس خطے ميں پھلوں کی کاشت لوگوں کے ليے ايک اہم ذريعہ معاش ہے۔ بھارت کے زير انتظام اس علاقے ميں اتوار اور پير کے دن پھلوں کی فروخت کی دس ہول سيل مارکيٹيں بند رہيں۔ کسان ٹريفک کی بد انتظامی پر نالاں تھے اور اسی سبب انہوں نے دکانيں بھی بند رکھيں۔
راجيش کمار نامی ايک کسان نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتايا، ''ٹرک ميں پڑے پڑے ہمارے سيب اب گلنا سڑنا شروع ہو گئے ہيں۔‘‘ کمار کا تعلق بھارت کی شمالی رياست پنجاب سے ہے۔ انہوں نے مزيد کہا، ''مجھے نہيں معلوم کہ مجھے يہاں کتنے اور دن کھڑا رہنا پڑے گا۔‘‘ راجيش کمار کے مطابق وہ اسی شاہراہ پر گزشتہ چھ دن سے پھنسا ہوا ہے۔
کشمير کے ڈويزنل کمشنر نے کہا کہ اس سال سيبوں کا ريکارڈ پيداوار ہوئی ہے۔ بھاری بارشوں کی وجہ سے مجموعی پيداوار دو اعشاريہ ايک ملين ميٹرک ٹن رہی۔ پی کے پولے کے مطابق، ''پھتر گرنے کی وجہ سے سڑک پر ٹريفک کے روانی متاثر ہوئی ہے۔ يہ ہمارے کنٹرول ميں نہيں اور اس کا ہم کچھ نہيں کر سکتے۔‘‘
ايک مقامی اہلکار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتايا، ''سری نگر۔جموں ہائی وے پر مرمت کا کام اسی ہفتے کسی وقت ختم ہونا ہے۔‘‘
ع س / ر ب (روئٹرز)