اگرچہ نئے کورونا وائرس جيسی عالمگير وبا انسانی الميے کا سبب بنتی ہے البتہ تاريخ ہميں يہ سکھاتی ہے کہ وبا کے بعد تخليق اور ترقی کا ايک نيا دور شروع ہوتا ہے۔ قرون وسطی ميں طاعون کی وبا کے بعد بھی ايسا ہی ہوا اور ايک صدی قبل ہسپانوی فلو کی عالمی وبا کے بعد بھی۔