1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا وائرس، تماشائیوں کے بغیر کیسا فٹ بال؟ تبصرہ

12 مارچ 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں فٹ بال کی تنظیمیں تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے میدانوں کا رخ کرنے سے روک رہی ہیں، کیا اس صورت حال میں فٹ بال مقابلے ملتوی کر دیے جانا چاہییں؟ ڈی ڈبلیو کے یانیک شپائگٹ کا لکھا تبصرہ:

https://p.dw.com/p/3ZI54
Fussball, Bundesliga | Borussia Mönchengladbach - 1. FC Köln
تصویر: picture-alliance/dpa/R. Weihrauch

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فٹ بال کی منتظم تنظیموں کی جانب سے تماشائیوں کو میدانوں میں آ کر یہ میچ دیکھنے سے روکنے کے بجائے مختلف لیگز اور یورپی چیمپیئن شپ ملتوی کر دینا چاہییں۔

بریل ایمبولو نے عمدگی سے کک لگائی اور بال کولون کے کیپر ٹیمو ہورن کے قریب سے گزرتی ہوئی گول میں پہنچ گئی۔ اس گول نے بوروسیا مؤنشن گلاڈباخ کی بنڈس لیگا کے ٹائٹل کے لیے دوڑ میں امید برقرار رکھی۔ گول کے بعد سوئس اسٹرائیکر اپنے دونوں ہاتھ آواز سننے کے انداز میں کانوں سے لگائے ہوئے تھے، مگر وہاں تماشائی نہیں تھے کہ شور ہوتا۔ وہاں داد دینے کے لیے فقط چند دوسرے کھلاڑی اور کلب کے آفیشلز تھے۔ وہاں فینز نہیں تھے کہ کوئی جذباتی منظر بنتا یا تماشائی جشن مناتے۔

گزشتہ چند روز میں تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جانے والے میچز کے بعد یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا یورپی فٹ بال کی جانب سے یہ جواب کسی صورت درست نہیں۔ یورپین لیگز فوری طور پر ملتوی کر دینا چاہئیں۔ بین الاقوامی دوستانہ میچز منسوخ اور مجوزہ یورپین چیمپیئننز شپس کو اگلے برس منعقد کرانے کا اعلان کیا جانا چاہیے۔

Deutsche Welle Janek Speight Portrait
ژانیک شپائگٹتصویر: DW/B. Geilert

موجودہ صورت حال میں میچز کا انعقاد یہ فضول اقدام ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں، فٹ بال فینز اس کھل کے لیے خون کی طرح ہیں۔

یہ کوئی فٹ بال نہیں ہے۔ ایک یا دو میچز تو بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جا سکتے ہیں، مگر پورے کا پورا سیزن نہیں۔ بنڈس لیگا کا میچ ڈے 26 مکمل طور پر تماشائیوں کے بغیر کھیلا جا رہا ہے۔ اٹلی میں بھی سیری اے میں تماشائیوں کی شمولیت رکی ہوئی ہے۔ صحت کے تناظر میں یہ بات قابل فہم ہے، مگر تماشائیوں کے بغیر فٹ بال میچ کا انعقاد کس کام کا؟

ڈورٹمنڈ اور شالکے کے درمیان میچ تماشائیوں کے بغیر منعقد ہو گا۔ یونین برلن کلب پہلی بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر بائرن میونخ کے خلاف پہلا بنڈس لیگا کا میچ کھیلے گا۔ مگر تماشائیوں کے بغیر اس میچ کا انعقاد، فینز، ٹی وی ناظرین اور کھلاڑیوں سب کے لیے عجیب ہے۔

اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ تماشائیوں کو فٹ بال اسٹیڈیم میں داخلے سے روکنا ضروری نہیں کہ انہیں جمع ہو جانے سے روکنے کا باعث بھی ہو۔ گلاڈباخ کے فینز نے میچ کی فتح اسٹیڈیم کے باہر ایک بڑے اجتماع کی صورت میں منائی۔ فٹ بال مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھلاڑیوں کی میچ میں کارکردگی پر بھی واضح فرق پڑتا ہے۔

مصنف: ع ت/ ا ب ا (ژانیک شپائگٹ)