1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا وائرس اور آن لائن جوا، خطرہ بڑا ہے

14 اپریل 2020

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کے قریب تمام ایونٹس تعطل کا شکار ہیں، ایسے میں جواری آن لائن قمار خانوں اور کھیلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ فٹ بال میچیز اور گھڑدوڑ، گو کے ورچوئل ہیں، مگر خطرات اصل ہیں۔

https://p.dw.com/p/3arNM
Symbolbild Online Poker
تصویر: Getty Images/AFP/K. Bleier

جب تک کھیل موجود ہیں، کسی نہ کسی صورت میں سٹے بازی بھی جاری رہے گی۔ سوال یہ ہے کہ جب کھیل کسی میدان میں منعقد ہی نہ ہو پا رہا ہوں، تو جواریں شرط کہاں لگائیں؟

گیمنگ کمپنیوں اور بک میکرز کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا منعقد نہ ہونا، بڑے مالیاتی نقصان کا پیش خیمہ ہے، ایسے میں اس نقصان کو کم کرنے کے لیے گیمنگ کمپنیاں اور بک میکرز مختلف ورچوئل کھیلوں پر جوا کرانے میں مصروف ہیں، ان میں بِنگو، پوکر اور کسینو گیمز شامل ہیں۔

ایسے افراد جو اپنی جوے کی عادت پر قابو پانے کی کوشش میں رہتے ہیں، ان کے لیے یہ موجودہ ماحول تباہ کن ہے۔

جوے کی عادت سے باہر نکلنے کی کوشش میں مصروف اور جوے کی لت کے خلاف اپنی تنظیم 'دی بِگ اسٹیپ‘ کے بانی جیمز گریمز کے مطابق، ''میرے خیال میں یہ ایک زبردست طوفان ہے۔‘‘

گریمز نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات چیت میں کہا، ''ایسے افراد کو عام حالات میں جوا نہیں کھیلتے، وہ بھی شاید وقت گزاری کے لیے جوے کی لت میں پڑ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی افراد کو بری طرح مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جوے کے اشتہارات لوگوں کو پیسہ بنانے کی لالچ کی جھوٹی امیدوں کے ذریعے اپنی جانب کھینچ سکتے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا ہے، ''حقیقی خطرہ یہ ہے کہ غیرعمومی صارفین ورچوئل قمار خانوں اور کھیلوں میں سٹے بازی کی جانب مبذول ہو سکتے ہیں اور یہ قمار خانے اور کھیل لامحدود ہیں جب کہ ان کا حقیقی کھیلوں سے کوئی تعلق بھی نہیں۔ میں پریشان اس بات پر ہوں کہ لوگوں کو جوے کے عادت بند جانے کا علم ہی نہیں۔ انہیں معلوم ہی نہیں کہ یوں ہی کسی چیز پر پیسے لگا دینے سے وہ اس کی عادت اپنا لینے جیسے بڑے مسئلے کی طرف چل نکلتے ہیں۔‘‘

بعض حکومتیں بھی گریمز کے اس جائزے اور کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے ماحول میں پیدا ہونے والے خطرات سے اتفاق کرتی ہیں۔ بیلجیم کے حکام نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ مقامی بیٹنگ ویب سائٹس پر فی ہفتہ زیادہ سے زیادہ پانچ سو یورو ڈیپوزٹ کیے جا سکتے ہیں۔ ہسپانوی حکومت نے بھی آن لائن جوئے سے متعلق اشتہارات کو فقط رات کو ایک سے پانچ بجے کے درمیانی وقت کے لیے محدود کر دیا ہے جب کہ لِٹویا کی حکومت نے کورونا وائرس کی بندشوں کے خاتمے تک تمام تر کے آن لائن جوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ع ت، ب ج (میٹ پیئرسن)