کورونا کےعہد میں پاکستان کا پہلا فیشن شو
پاکستان میں سال 2021 کے پہلے فیشن شو کی تصویری جھلکیاں
حبا فواد چوہدری کی پیشکش
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے پہلی بار کسی فیشن شو میں اپنے بنائے ملبوسات پیش کیے۔ ان کے لیبل کا نام ان کی بیٹی نساء پر رکھا گیا تھا۔
جہیز کی لعنت سے آگاہی
ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنے ملبوسات کے ساتھ ساتھ شادیوں میں جہیز کی رسم کے خلاف بھی آواز بلند کی۔
مایا علی کا جدید انداز
پاکستان کی صف اول کی فلم ہیروئین مایا علی بالوں کے جدید انداز کے ساتھ جلوہ افراز ہوئیں۔
رشک قمر سونیا حسین
فلم اسٹار سونیا حسین ڈیزائنر زاہا کی فیشن کولیکشن ’رشکِ قمر‘ کے لیے تخلیق کردہ سرخ جوڑے میں ریمپ پر آئیں۔
سارہ خان کا رومانوی انداز
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے مدیحہ شعیب کے بنائے لباس کافی رومانوی انداز میں پیش کیے۔ سارہ خان کے سوشل میڈیا پر 60 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
بلبلے کی خوبصورت عائشہ عمر
مشہور کامیڈی شو بلبلے کی خوبصورت یعنی عائشہ عمر مقبول ڈیزائنر فائزہ رحمان کے تیار کردہ مغربی تراش کے ہلکے رنگ کے لہنگے اور چولی میں۔
ٹی وی کی مقبول جوڑی
ٹی وی کی مقبول جوڑی حرا مانی اور عفّان وحید نے علیشباہ اور نبیل کے بنائے ہلکے رنگ کے لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔
گڑیا کے ساتھ فیشن
نعمان اور بھّیا کے لیے اداکارہ نمرہ خان کا ریمپ پر اپنایا گیا انداز، اس فیشن کولیکشن کا نام گڑیا تھا، جس کی وجہ سے ماڈلز گڑیا ہاتھ میں پکڑ کر ریمپ پر آئیں۔
فیشن شو میں رقص
شادی بیاہ میں رقص تو ہوتا ہےنا، اسی لیے ابھرتی ہوئی اداکارہ امر خان اور حماد شعیب نے ریمپ پر حاضرین و ناظرین کے لیے چند زبردست ٹھمکے لگائے۔
آذان سمیع خان کی پرفارمنس
آذان سمیع خان نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آنے والے میوزک البم کا ایک گانا بھی گایا۔
صبور علی کا روایتی انداز
سرخ اور گلابی روایتی عروسی ملبوسات کے رنگ ہیں، اسی خیال سے حارث شکیل نے صبور علی کے زیب تن کیے اس لباس کو تخلیق کیا۔
صاحبہ کا سیاہ لباس
ماضی کی فلم اسٹار صاحبہ نے ڈیزائنر کاشیز کے تیار کردہ لباس کا انتخاب کیا، جو سیاہ رنگ کی وجہ سے کافی غیر روایتی محسوس ہوا۔
رقص کے ساتھ فیشن
فہد حسین نے اس مرتبہ ہاتھ سے رنگے ہوئے لباس، رقص کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش کیے۔
ایوارڈ یافتہ اداکار ریمپ پر
حال ہی میں بہترین اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والے عمران اشرف اور یمنیٰ زیدی، عظمٰی بابر کے لیے ریمپ پر اترے۔
دو نسلیں ایک ساتھ
اداکار نعمان اعجاز اپنے صاحبزادے زاویار اعجاز کے ساتھ جدید تراش کے مغربی سوٹ میں ریمپ پر اترے۔
کورونا کی عالمی وباء پھوٹنے کے بعد سال 2021 میں پہلی بار پاکستان میں عروسی ملبوسات کا ایک فیشن شو منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان کے معروف ترین فیشن ڈیزائنرز نے شادی بیاہ کے لیے تخلیق کیے گئے اپنے اپنے ملبوسات پیش کیے۔ طویل عرصے کے بعد ملک کی نامور ماڈلز اور اداکارائیں ریمپ پر کیٹ واک کرتے دکھائی دیں۔ پیش ہیں اس تین روزہ شو کی چند تصویری جھلکیاں: