1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولنز کی انگلش ڈکشنری میں 'اے آئی' سال کا اہم ترین لفظ قرار

1 نومبر 2023

اربوں الفاظ کا تجزیہ کرنے کے بعد لغت کے پبلشرز نے مصنوعی ذہانت کے مخفف (اے آئی) کو سال کا بہترین لفظ منتخب کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4YGi8
Artificial intelligence, conceptual image Artificial intelligence. Conceptual illustration of a computer simulation and
کمپنی کولن کافی تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے، جس میں دنیا بھر میں شائع ہونے والی ویب سائٹس، اخبارات، میگزینوں کے تحریری مواد کے ساتھ تقریباً 20 بلین الفاظ کا ڈیٹا شامل ہےتصویر: Science Photo Library/IMAGO

انگریزی کی معروف لغت کولنز کے پبلشر نے منگل کے روز اعلان کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کے مخفف 'اے آئی' کو رواں برس کے لیے کولنز کے 'ورڈ آف دی ایئر' یعنی اس سال کا اہم ترین لفظ قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا: میوزک سے لے کر سیلز گرلز تک، مصنوعی ذہانت کی دنيا

پبلشرز کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ''اے آئی کو آئندہ کے لیے ایک عظیم تکنیکی انقلاب کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جس نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور سن 2023 میں اس کے بارے میں کافی تذکرے بھی ہوتے رہے ہیں۔''

ڈی ڈبلیو تخلیقی مصنوعی ذہانت سے کیسے نمٹ رہا ہے؟

کمپنی کولن کافی تفصیلی تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے، جس میں دنیا بھر میں شائع ہونے والی ویب سائٹس، اخبارات، میگزینوں کے تحریری مواد کے ساتھ تقریباً 20 بلین الفاظ کا ڈیٹا شامل ہے۔ اس نے اس کے لیے ٹیلیویژن اور ریڈیو نشریات میں استعمال ہونے والی زبان کا بھی جائزہ لیا۔

مصنوعی ذہانت امتیازی سلوک کا سبب بن سکتی ہے، رپورٹ

کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایلکس بیکروفٹ نے کہا: ''ہم جانتے ہیں کہ اس برس اے آئی اس طرح سے ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا کہ اس نے بہت ترقی کی اور تیزی سے ای میل، اسٹریمنگ یا مستقبل کی دوسری ممکنہ تکنیک میں بھی، اب روزمرہ کی ٹیکنالوجی کی طرح ہر جگہ ہماری زندگیوں میں سرایت کر چکی ہے۔''

اے آئی سے ملازمین کو نقصان کے بجائے فائدہ ہو گا، اقوام متحدہ

اے آئی کی مدد سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں تبدیلی

دیگر کن الفاظ پر غور کیا گیا؟

گرچہ کولنز کے تجزیہ کاروں کے ذریعہ شارٹ لسٹ کیے گئے الفاظ کی فہرست میں اے آئی سر فہرست رہا، تاہم اس کے علاوہ بھی بہت سے نئے الفاظ پر غور کیا گیا۔

 اس فہرست میں ایک اور لفظ 'بیز بال' بھی تھا، جو ٹیسٹ کرکٹ ہی کی طرح ہی ایک کھیل ہے، جس میں بیٹنگ سائیڈ انتہائی جارحانہ انداز میں کھیل کر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

اس کے علاوہ Deinfluencing، Ultra-processed، debanking، semaglutide اور greedflation جیسے الفاظ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ڈیبینکنگ سے مراد کسی شخص کو بینکنگ کی سہولیات سے محروم کرنا ہے۔ جبکہ سیمگلوٹائڈ ایک دوا کا نام ہے جو بھوک کو دبانے اور ہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی)

ڈیجیٹل اوتار سے لافانی کیسے ہوا جا سکتا ہے؟