گزشتہ ہفتے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو پوٹن کے نام سے پکارا تو امریکی صدر کی صحت سے متعلق بحث مزید زور پکڑ گئی۔ خبروں کے مطابق دماغی بیماری پارکنسن کا علاج کرنے والے ایک ماہر ڈاکٹر نے رواں سال آٹھ بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔