1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گریمی ایوارڈ نامزدگیاں

4 دسمبر 2009

بین الاقوامی سطح پر موسیقی کا مشہور گریمی ایوارڈ مختلف فنکاروں کی میوزیکل سرگرمیوں کے اعتراف می دیا جاتا ہے۔ عموماً گریمی ایوارڈ کے منظر نامے پر مغربی پوپ میوزک کو فوقت حاصل ہوتی ہے۔

https://p.dw.com/p/Kpx3
ٹیلر سوفٹتصویر: picture-alliance/ dpa

موسیقی کے عالمی شہرت کے حامل گریمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکی گلوکارہ Beyonce نے باونویں گریمی ایوارڈ میں سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اِس کے علاوہ نوجوان گلوکاروہ ٹیلر سوفٹ کو أٹھ مختلف درجوں میں ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

مشہور امریکی گلوکارہ Beyoncé Giselle Knowles امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہووسٹن سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ اپنے نام کے پہلے حصے سے مشہور ہیں۔ اُن کے گیتوں کی فروخت نے ایک سو ملین کے ہدف کو چھو لیا ہے۔ وہ خواتین کے موسیقی بینڈ ڈیسٹیز چائلڈ کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ ہاپ اورپاپ میوزک میں ملکہ رکھتی ہیں۔

دوسری جانب اِس بار کے گریمی ایوارڈ میں اُن کو بھر پور انداز میں چیلنج کرنے والی بیس سالہ ٹیلر سوفٹ کا پورا نام Taylor Alison Swift ہے۔ وہ امریکی ریاست پینسلوینا سے تعلق رکھتی ہے۔ وہ کنٹری پوپ گیت نگاری میں مہارت رکھتی ہیں۔ ٹیلر سوفٹ کو گٹار ساز بجانے میں بھی کمال حاصل ہے۔ اِس سال اُن کے البم کو چار ملین افراد نے اب تک خرید لیا ہے۔ ٹیلر سوفٹ کو سال رواں کے دوران ان کی شاندار آواز اور موسیقی کے ملاپ کی باعث مختلف ایوارڈ تقریبات میں پہلے ہی خاصی پذیرائی حاصل ہو چکی ہے۔ اُن کے گیتوں کے مجموعے یا البم Fearless کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ اِس سال وہ چھ امریکی میوزک ایوارڈ اور پانچ کنٹری میوزک ایوارڈ میں اُن کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا چکا ہے۔

USA Musik MTV Music Video Awards an Beyonce
ٹیلر سوفٹ اور بیونسے ایک ایوارڈ تقریب میں: فائل فوٹوتصویر: AP

مشہور گلوکارہ Beyonce کو اُن کے گیت ہیلو کے ساتھ ساتھ گیتوں کے چارٹ پر نمبر ایک رہنے والے گیت کے I Am ... Sasha Fierce ساتھ سال کے بہترین گیت کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ موسیقی کے عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ بہترین گیت کی کیٹگری میں بیونسے کو امریکی کنٹری گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کی جانب سے انتہائی سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بہترین گیت کی کیٹگری میں اُن کے مدمقابل انتہائی عجیب و غریب لباس زیب تن کرنے والی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گیت The Fame کو بھی رکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ Black Eyed Peas کا گیت The E.N.D بھی شامل ہے۔ اسی میوزیکل بینڈ کے البم، ریکارڈ کو بھی نامزدگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان فنکاروں کے ساتھ ساتھ ڈیو میتھیوز بینڈ کو بھی بہترین گیت کے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔

گریمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان امریکی شہر لاس اینجلز کے اُس مشہور ہال میں کیا گیا جہاں بیٹلز بینڈ کے لیجنڈر فنکار رنگر سٹرر اور کیٹی پیری میزبانوں کی فہرست میں موجود تھے۔ گرامی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاداگلے سال اکتیس جنوری کو ہو گا۔

زپورٹ: عابد حسین

ادارت: کشور مصطفیٰ