1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گزشتہ سال کی فلم بلیو ویلنٹائن، نئے سال کا تحفہ

1 جنوری 2011

فلمی دنیا کے ناقدین اور مبصرین کی جانب سے بلیو ویلنٹائن نامی فلم کو امریکی فلمی صنعت کی جانب سے شائقین کے لئے نئے سال کا تحفہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ ایک خوبصورت رومانی ڈرامہ ہے۔

https://p.dw.com/p/zs84
مشیل ویلیمزتصویر: Donata Wenders

ہالی وُڈ کی جانب سے دسمبر کی تیس تاریخ کو بلیو ویلنٹائن کو ریلیز کیا گیا۔ امریکی ہدایتکار ڈیرک سیئنفرینس کی بلیو ویلنٹائن ایک رومانی فلم ہے، جس کے پلاٹ کے مطابق ایک جوڑے کو مسائل کا سامنا ہے۔ بعض وجوہات کی بنیاد پر ان کی شادی منطقی انجام کی جانب بڑھتی ہے۔ اس دوران ان کو کئی پچھتاوں کا بھی احساس مسلسل رہتا ہے۔

ان کی کمزور ہوتی محبت کو چند دھاگے جوڑ کر رکھتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر پانچ سالہ بیٹی اہم ہوتی ہے۔ ٹوٹتی محبت میں نیا رنگ بھرنا اس فلم کا مرکزی خیال ہے۔

فلم بلیو ویلنٹائن ریلیز سے قبل ہی ناقدین اور مبصرین کی نگاہ میں ٹھہر گئی تھی اور اس کے پلاٹ اور کردار نگاری پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ اس کو فرانس کے کن فلمی میلے میں بھی ناقدین کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ کردار نگاری کے حوالے سے اس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ جنوری کے آخر میں آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بھی اس کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

بلییو ویلنٹائن فلم میں مرکزی کردار مشیل ویلیمز اور ریان گوزلنگ نے ادا کئے ہیں۔ مشیل کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ ریان گوزلنگ کینیڈا کے شہری ہیں۔ مشیل ویلیمز کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ سن 2005 میں بروک بیک ماؤنٹین نامی فلم میں بہترین معاون اداکارہ کے لئے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی انہیں حاصل ہو چکی ہے۔ بلیو ویلنٹائن میں مشیل کو بہترین اداکارہ کے طور اب تک گیارہ مختلف ایوارڈز کے لئے نامزد کیا جا چکا ہے۔

Szenenbild aus dem Film Shutter Island Flash-Galerie
مشیا ویلیمز معاون اداکارہ کے آسکر کے لئے بھی نامزد ہو چکی ہیںتصویر: 2010 Concorde Filmverleih GmbH

گوزلنگ کو سن 2006 میں ہاف نیلسن نامی فلم میں بہترین اداکار کے آسکر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ بلیو ویلنٹائن میں زوردار کردارنگاری پر انہیں بھی کئی ایوارڈز کی نامزدگیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

فلم میں ان کی بیٹی کا کردار‘‘ فیتھ والڈکا’’ نے بہت خوبصورتی سے نبھایا ہے۔ مشیل ویلیمز اور ریان گوزلنگ نے اپنے اپنے کردار میں جس جذباتیت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ناقدین نے اس کو ایک خوبصورت فلم قرار دیا ہے۔

اس فلم کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں ڈارمہ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ مشیل ویلیمزاور ریان گوزلنگ کو بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں