1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گمراہ کن اطلاعات پر قابو پانے کے لیے ٹوئٹر کا نیا فیچر

26 جنوری 2021

ٹوئٹر کے 'برڈ واچ‘ نامی اس نئے فیچر سے ٹوئٹس میں گمراہ کن اطلاعات کی نشاندہی کرنے میں صارفین کو مدد ملے گی۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے اب جھوٹی خبروں سے متعلق نوٹ بھی لکھ سکیں گے۔

https://p.dw.com/p/3oPun
Twitter Logo
تصویر: picture-alliance/AP Images/STRMX

ٹوئٹر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جھوٹی اور  گمراہ کن اطلاعات کے مسئلے پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت پیر کے روز ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ برڈ واچ نامی اس فیچر کے ذریعے ٹوئٹس میں غلط اطلاعات کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی صارفین ایسی اطلاعات کے سیاق و سباق کے بارے میں اپنی رائے لکھ سکیں گے۔

سوشل میڈیا کمپنی نے کہا کہ یہ رائے یا نوٹ عالمی ناظرین کے لیے دستیاب ہو گا اور ٹوئٹس پر نمایاں طور پر نظر بھی آئے گا۔

ٹوئٹر نے اس کے تجرباتی پروجیکٹ کے لیے امریکا میں بعض شرکاء کا اندراج کیا ہے۔وہ ایک علیحدہ ویب سائٹ پر اپنے نوٹ شیئر کریں گے، جہاں ٹوئٹر کے مین انٹر فیس کے ساتھ منسلک ایک ڈراپ ڈاؤن مینو سے وہ اس طرح کے ٹوئٹس کو فلیگ کر سکیں گے۔

ٹوئٹر کے پروڈکٹس کے نائب صدر کیتھ کولمین نے کہا، ”ہم سمجھتے ہیں کہ جب جھوٹی خبریں پھیل رہی ہوں تو ان کا تیزی سے جواب دینے کے لیے یہ طریقہ کارگر ثابت ہو گا۔"

کولمین نے مزید کہا کہ کمپنی غلط اطلاعات کی روک تھام کے لیے ایک موثر اور 'کمیونٹی پر مبنی حل‘ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاکہ ایسی معلومات کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ٹوئٹر پر غلط خبروں کی بھرمار

برڈ واچ کو ایک ایسے وقت لانچ کیا گیا ہے جب ٹوئٹر کو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعہ گمراہ کن اطلاعات میں مسلسل اضافہ کے لیے نکتہ چینی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

کمپنی نے ایسی اطلاعات پر قابو پانے کے لیے متعدد فیچر لانچ کیے ہیں۔ ان میں ٹوئٹس پر'مینی پولیٹیڈ میڈیا‘ کے نام سے لیبل اور ری ٹوئٹ کے متعلق ایک اضافی فیچر بھی شامل ہے۔

ٹوئٹر نے اس ماہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کرتے ہوئے گمراہ کن اطلاعات کے خلاف سخت پالیسی اختیار کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

انکیتا مکھوپادھیائے/ ج ا/ ع ۱

انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والا نابینا موسیقار

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں