گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں میں اضافہ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات
گوئٹے مالا کے دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں اتوار کو آتش فشاں فوگیو پھٹنے سے اب تک 69 ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ حکام کے مطابق کھولتے لاوےاور راکھ میں دبی لاشوں کی شناخت میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
آتش فشاں فوگیو دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی کے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق آتش فشاں کی جنوبی ڈھلان کی جانب واقع ایل روڈیو اور لاس لاجاس برادریاں شدید متاثر ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں کم روشنی اور خطرناک صورتحال کے باعث گم شدہ اور دیگر متاثرہ افراد کی تلاش کے کام میں دقت پیش آرہی ہیں۔
لاوے اور راکھ کے باعث کئی لاشیں نا قابل شناخت ہیں اور حکام کے مطابق اب تک صرف 17ہلاک شدگان کی شناخت کی جا سکی ہے۔
پولیس، ریڈ کراس اور فوج کے سینکڑوں اہلکار ایمرجنسی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
فوگیو آتش فشاں کے پھٹنے کا اس برس یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل فروری کے مہینے میں اس آتش فشاں سے 1.7 کلومیٹر بلندی تک راکھ اڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
6 تصاویر
1 | 66 تصاویر