1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گیتا کی اہل خانہ تک پہنچنے کی امید پیدا ہو گئی

رفعت سعید، کراچی15 اکتوبر 2015

پندرہ برس قبل اہل خانہ سے بچھڑ جانے والی گیتا کی بھارت واپسی کی امید پیدا ہوگئی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ایدھی فاونڈیشن کو بھیجی گئی تصاویر میں سے گیتا نے اپنے گھر والوں کو پہنچان لیا۔

https://p.dw.com/p/1GotZ
Pakistan Geeta nach Gerichtstermin in Karachi
تصویر: Reuters/A. Soomro

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان قوت گویائی سے محروم گیتا کی زبان بن گئی۔ پاکستانی ٹی وی چینلز نے اس معاملے کو مزید ہائی لاٹ کیا تو بات بھارتی حکومت کے کانوں تک پہنچی اور پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگون نے کراچی آئی کر گیتا سے ایدھی سینٹر میں ملاقات کی۔

ایدھی فاونڈیشن کے نگران فیصل ایدھی نے ڈی ڈبلیو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا بھارتی حکومت نے چند روز قبل ان سے رابطہ کیا تھا اور چند تصاویر ارسال کی تھیں جس میں سے ایک تصویر میں گیتا نے ریاست بہار کے جس گھرانے کو اپنے اہل خانہ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ادھر جس خاندان کو گیتا نے شناخت کیا ہے، بھارتی حکومت کے مطابق اس کا دعوٰی ہے کہ گیتا نہ صرف شادی شدہ ہے بلکہ اس کا ایک بچہ بھی ہے۔

جس تصویر میں گیتا نے اپنے پیاروں کو تلاش کیا اس میں والد اور چار بھائیوں کے علاوہ سوتیلی ماں بھی شامل ہے۔ گیتا بہت خوش ہے اور گھر والوں سے ملنے کو بے تاب بھی۔ خوشی گیتا کے چہرے سے عیاں ہے اور اس نے تو واپسی کے لیے سامان بھی باندھ لیا ہے اور ایدھی فاونڈیشن نے بھی اس کی بھارت روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

26 اکتوبر کو عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی خود گیتا کو لے کر بھارت جائیں گی جب کہ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج نے گیتا کی گھر والوں کو حوالگی ڈی این اے ٹیسٹ سے منسلک کردی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینلز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے گیتا کی بھارت آمد پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد ہی گیتا کو گھر والوں کے سپرد کیا جائے گا۔