1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہالی وڈ لیجنڈ کرک ڈگلس انتقال کر گئے

6 فروری 2020

کرک ڈگلس فلمی صنعت کے ایک لیجنڈ ستارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے ہالی وڈ میں رائج نظام کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنی فلمیں خود تیار کرنے کو ترجیح دی۔ فلمی صنعت ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3XMOH
USA l US-Schaupsieler Kirk Douglas verstorben
تصویر: picture-alliance/AP/W. Fong

کرک ڈگلس ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے کا شکار ہوئے اور بچ گئے اور فالج کا ایک حملہ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا۔ اس کے علاوہ  فلموں کی شوٹنگ کے دوران انہیں کئی دیگر حادثوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان واقعات کو دیکھتے ہوئے کہا جاتا تھا کہ شاید کرک ڈگلس ہمیشہ زندہ رہیں گے اور وہ ابدی ہیں۔ لیکن اب وہ 103برس کی عمر میں بیورلی ہلز میں انتقال کر گئے ہیں۔ اپنے والد کے انتقال کی خبر ان کے ادکار بیٹے مائیکل ڈگلس نے فیس بک کے ذریعے عام کی۔

USA Hollywood Walk of Fame | Michael Douglas
تصویر: picture-alliance/abaca/H. Lionel

 کرک ڈگلس نو دسمبر 1916ء کو ایمسٹرڈیم میں پیدا ہوئے تھے، جو امریکی ریاست نیو یارک میں ایک صنعتی شہر ہے۔ ایسُور ڈانیئیلووچ ڈیمسکی کے طور پر ان کی پرورش ایک یہودی روسی گھرانے میں ہوئے تھی۔ ان کے والدین کا تعلق بیلا روس سے تھا، جو ترک وطن کر کے امریکا میں آباد ہو گیا تھا۔ ان کے والدین پڑھنا لکھنا بھی نہیں جانتے تھے۔ ڈگلس بچپن سے ہی بہت پر عزم تھے۔ ان کی والدہ نے اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا،'' ایک یہودی ہونے کی وجہ سے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تمہیں دوسروں سے دوگنا زیادہ بہتر ہونا پڑے گا۔‘‘

اتفاق سے ہالی وڈ

اس اتفاق کا نام لورن بیکیل ہے، جو کرک کے طالب عالمی کے زمانے کی ایک دوست تھیں۔ بیکیل نے ایک مرتبہ پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے لکھا،'' ایک نوجوان اداکار کے طور پر وہ مجھے بہت پسند آیا۔ وہ بہت ہی جاذب نظر تھا، سنہرے بال، نیلی آنکھیں، ٹھوڑی میں ڈمپل یا گڑھا اور سب سے بڑی بات انتہائی باصلاحیت۔‘‘

USA Golden Globes 2018 |  Kirk Douglas und Catherine Zeta Jones
تصویر: Reuters/NBC/P. Drinkwater

غیر معمولی اداکار

اس نوجوان اداکار کو پسند کیا گیا۔  ہالی ڈو کے ہدایتکار ہال بی والس ہمیشہ ابھرتے ہوئے اداکاروں کی تلاش میں رہتے تھے اور انہوں نے کرک ڈگلس کو سات سالہ معاہدے کی پیشکش کی مگر ڈگلس نے اسے'غلامانہ معاہدہ‘ کہتے ہوئے رد کر دیا۔ تاہم انہوں نے 1947ء میں بی والس کی فلم'آئی والک الون‘ میں کام کیا، جس میں ان کے ساتھ برٹ لنکاسٹر نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ لنکاسٹر ہالی وڈ میں ان کے واحد دوست تھے۔

انہوں نے ہدایتکاری  کے بھی جوہر دکھائے۔ چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً ایک سو فلموں میں کام کیا اور انہیں آسکر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

کرک ڈگلس نے دو شادیاں کیں۔ انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ آنے بائڈنز کے ساتھ 1954ء میں شادی کی تھی اور ان کے ساتھ وہ پینسٹھ برس تک رہے۔

ع ا / ک م ( ڈی ڈبلیو)