1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہر تیسرا بھارتی انتہائی بدعنوان ہے: سابق ویجیلنس کمشنر

8 ستمبر 2010

بدعنوانی پر نظر رکھنے والے بھارتی ادارے سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے سابق سربراہ پراتیوش سِنہا کے مطابق بدعنوانی کی اصل جڑ دولت کی فراوانی ہے۔ سنہا کے بقول لوگوں میں بڑھتی مادہ پرستی کے ساتھ تیزی سے بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/P6zq
بدعنوانی کی اصل جڑ دولت کی فراوانی ہےتصویر: AP

سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے گزشتہ ہفتے ریٹائر ہونے والے سربراہ پراتیوش سنہا نے بدعنوانی کی بڑھتی ہوئی قبولیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا: " جب ہم بڑے ہورہے تھے تو مجھے یاد ہے کہ اگر کوئی بدعنوانی میں ملوث ہوتا تھا تو معاشرے میں اس کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اب بھارتی معاشرے نے بدعنوان لوگوں کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔ عہدِ حاضر میں دولت مند لوگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہ جانے بغیر کہ ان کے پاس یہ دولت کہاں سے آئی۔"

Manmohan Singh
بھارتی وزیر ِ اعظم قوم کو بدعنوانی کے معیشت پر منفی اثرات سے خبردار کرچکے ہیںتصویر: UNI

بدعنوانی پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے اعتبار سے دنیا کے ممالک کی درجہ بندی کے مطابق بھارت کا نمبر 84 ہے۔ اس درجہ بندی کے مطابق سب سے زیادہ 10پوائنٹس میں سے جو کہ کرپشن سےبالکل پاک ہونے کی صورت میں دیے جاتے ہیں، بھارت کو 3.4 پوائنٹس ملے۔ نیوزی لینڈ 9.4 پوائنٹس کے ساتھ اس درجہ بندی پر سرفہرست جبکہ صومالیہ 1.1 پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

بھارت میں بدعنوانی کے خلاف عمل پیرا گروپوں کے مطابق ہر سال کئی ملین غریب شہریوں کو بنیادی سہولیات کے حصول کے لئے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینا پڑتی ہے۔

منگل کے روز چھپنے والے ایک اخباری انٹرویو میں سنہا نے کہا کہ 20 فیصد بھارتی ایماندرا ہوتے ہیں چاہے انہیں بدعنوانی کے کتنے ہی مواقع کیوں نہ ملیں۔ ایسے لوگوں کا ضمیر زندہ ہے۔ 30 فیصد کے قریب لوگ انتہائی بدعنوان ہوتے ہیں جبکہ باقی 50 فیصد ایسے ہیں جنہیں آپ 'بارڈر لائن' کیس کہہ سکتے ہیں یعنی ایسے نسبتاﹰ کم بدعنوان ہیں۔ "

Air New Zealand
کرپشن سے پاک ممالک میں نیوزی لینڈ 9.4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرستتصویر: picture-alliance / dpa

بھارت میں بدعنوانی کے تازہ اسکینڈلز کا تعلق اگلے ماہ سے شروع ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی تیاریوں اور اس سلسلے میں ہونے والے تعمیراتی کام سے ہے۔ اس کے علاوہ کرکٹ کی معروف انڈین پریمیئر لیگ میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کے معاملات بھی سامنے آچکے ہیں۔

بھارت میں غیر قانونی سٹے بازی،جوئے اور اسپاٹ فکسنگ جیسی سرگرمیاں کافی عام ہیں۔

بھارت کے وزیرِ ِاعظم من موہن سنگھ متعدد مرتبہ رشوت، دھوکہ دہی اور ناجائز پیسے بنانے جیسے معاملات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بھارتی معشیت کے مستقبل کے لئے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

رپورٹ : سمن جعفری

ادارت : افسر اعوان