ہسپانوی خواتین نے اولین فٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا
20 اگست 2023اتوار کے دن سڈنی میں منعقد کیے گئے اس فائنل میچ کو دیکھنے کی خاطر 75 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
اسی لیے فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے اس آخری میچ کو تاریخی قرار دیا جا رہا تھا کیونکہ جو بھی جیت حاصل کرتا، وہ پہلی مرتبہ اس ٹائٹل کو اپنے نام کرتا۔ انگلش خواتین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہسپانوی کھلاڑیوں کا دفاع زبردست ثابت ہوا۔
خواتین کا فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ شروع
’ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی‘
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے اس عالمی کپ کے فائنل میں واحد گول تئیس سالہ ہسپانوی اسٹار اولگا کارمونو نے کیا۔ انتیسویں منٹ میں ہوئے اس گول کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ میں متعدد حملے کیے لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔
خواتین کے9 ویں ورلڈ کپ کی بہترین کھلاڑی ہسپانوی اٹیکنگ مڈ فیلڈر ایتانہ بونماتی کو قرار دیا گیا جبکہ بہترین گول کیپر کا انعام انگلش پلیئر ماری ایرپس کے حصے میں آیا۔ سلمیٰ پارالیولی کو بہترین نوجوان پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گزشتہ روز سویڈن نے اس عالمی کپ کے شریک میزبان ملک آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ ویمنز ورلڈ کا اگلا ایڈیشن سن 2027 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے اور مئی 2024 میں 74 ویں فیفا کانگریس کے دوران اعلان کیا جائے گا کہ اگلا ویمنز ورلڈ کپ کس ملک میں منعقد کیا جائے گا۔
ع ب / ش ر (خبر رساں ادارے)