ہم شوکیس 2019
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم گرما کی مناسبت سے جدید تراش کے ملبوسات کے تین روزہ ’’ہم شو کیس‘‘ فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بلبلے کی عائشہ عمر
پاکستانی ڈرامے بلبلے سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے حسین ریحار کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا۔
مردوں کے ملبوسات
ڈیزائنرعمران راجپوت نے صرف مردوں کےلیے بنائےگئے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔
لال کبوتر کی جوڑی
حال ہی میں پیش کی جانے والی مقبول پاکستانی فلم ’’لال کبوتر‘‘ کی جوڑی منشا پاشا اور احمد علی اکبر نے حسن شہریار یاسین کے ملبوسات کے ساتھ ریمپ کو زینت بخشی۔
ثروت گیلانی ریمپ پر
ڈیزائنر نیلو اللہ والا کے کپڑوں کی نمائش کے لیے معروف اداکارہ ثروت گیلانی ریمپ پر اتریں۔
نائنز لانز کا رنگا رنگ لباس
نائن لائنز نے اپنے ڈیزائنز میں مختلف رنگوں کے دلچسپ امتزاج کا سہارا لیا۔ ان کی جانب سے مشہور ماڈل نوشین شاہ نے ریمپ پر نمائش کی۔
نامعلوم افراد کی صدف کنول
نامعلوم افراد 2 میں آئٹم نمبر پیش کرنےوالی اداکارہ صدف کنول نے ظہیر عباس کے بنائے لباس کو پیش کیا۔
فلم پرچی کی حریم فاروق
فلم پرچی کی ہیروئین حریم فاروق نے دیپک اور فہد کے بنائے اس جمپ سوٹ کو ریمپ کے لیے منتخب کیا۔
مغربی ماڈلز بھی ریمپ پر
سبلائم (سارا) کی جانب سے موسم گرما کےلیے ہلکے ملبوسات پیش کیے گئے۔ انہوں نے کچھ کپڑے غیرملکی ماڈلز کو بھی ریمپ پر چلایا۔
موسمِ گرما کا رنگ سفید
ماہ گُل نے گرمیوں کے دوران ہونے والی تقریبات کو مدنظر رکھ کر ملبوسات بنائے جن میں سفید رنگ کو نمایاں حیثیت حاصل رہی۔