1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہٹلر کی جائے پیدائش پولیس سینٹر میں تبدیل

20 نومبر 2019

آسٹریا میں حکومت نے نازی رہنما آڈولف ہٹلر کے پیدائشی گھر کو پولیس ہیڈکواٹر میں بدلنے کا اعلان کیا ہے تاکہ یورپ میں فسطائیت کے حامیوں کو کبھی اس جگہ تک رسائی نہ مل سکے۔

https://p.dw.com/p/3TNXh
تصویر: Getty Images/H.Hoffmann

ہٹلر نے ایک سو سال پرانی اس عمارت کے ایک فلیٹ میں اپنے ابتدائی مہینے گزارے۔ بعد میں اس کے والدین وہاں سے جرمنی منتقل ہو گئے تھے۔ یورپ کے سفید فام انتہا پسندوں کے نزدیک اس عمارت کی اپنی اہمیت ہے، جہاں بعض لوگ گھومنے جاتے رہے ہیں۔

ہٹلر نے اپنی فوجی آمریت کے تحت پڑوسی ملکوں پر چڑھائی کی اور جرمنی کو دوسری جنگِ عظیم میں جھونکا تھا۔ ہٹلر کی جنگوں اور انسانیت سوز مظالم کے نتیجے میں کوئی پانچ کروڑ لوگ مارے گئے تھے۔ 

Adolf Hitler Hitler als Kind
ہٹلر کے بچپن کی تصویرتصویر: picture-alliance/dpa

آسٹریا کے وزیر داخلہ ولفگانگ پیشورن نے کہا کہ حکومتی فیصلہ اس بات کا واضع اشارہ ہے کہ مستقبل میں یہ عمارت کبھی بھی ہٹلر کے "نیشنل سوشلزم" کا پرچار کرنے کی جگہ بن سکے گی۔

آسٹریا کے قصبے بروناؤ ایم اِن میں جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر سے منسلک یہ پراپرٹی حکومت نے ایک عرصے سے کرائے پر لے رکھی تھی۔ کچھ عرصے تک حکام نے اسے معذور افراد کی نگہداشت کے مرکز کے طور پر چلایا۔ بعد میں جب حکومت نے اس کی تعمیر نو کرنی چاہی اور اسے اس کے مالک سے خریدنا چاہا تو اس نے انکار کردیا۔

Österreich Braunau 2016 | Geburtshaus von Adolf Hitler
آسٹریا میں ہٹلر کی جائے پیدائشتصویر: picture-alliance/dpa/Maxppp

سن دو ہزار چار میں آسٹریا کی حکومت نے اس جگہ کو پناہ گزینوں کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا لیکن اس پر عمل نہ ہو سکا۔ بلآخر سن دو ہزار سولہ میں حکومت نے عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

معاملہ عدالت میں گیا اور کوئی تین سال تک ملکیت پر تنازعہ چلتا رہا۔ عدالتی کارروائی اس سال اگست میں اپنے اختتام کو پہنچی اور حکومت نے پراپرٹی کے مالک کو آٹھ لاکھ دس ہزار یورو ادا کیے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید