1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’ہٹلرکی ڈائری: دنیا کے سب سے بڑے جھوٹ کے پلندوں میں سے ایک‘

25 اپریل 2023

ایڈولف ہٹلر کی جعلی ڈائری کو جرمنی کے محکمہ وفاقی آرکائیو کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس جعلی ڈائری کی اشاعت نے 1980ء کی دہائی میں ہلچل مچا دی تھی لیکن یہ ڈائری دنیا کی سب سے بڑی دھوکے بازیوں میں سے ایک تھی۔

https://p.dw.com/p/4QXjO
Thema: gefälschte Hitler-Tagebücher l Pk von Journalist Gerd Heidemann
تصویر: Thomas Grimmm/AP/picture alliance

ایک جرمن میڈیا گروپ بیرٹلزمان کے مطابق یہ ڈائریاں، جو پہلی بار 'اشٹرن‘  میگزین نے نو اعشاریہ تین ملین جرمن مارک کے عوض شائع کی تھیں، اس سال جرمن نیشنل آرکائیو کے حوالے کی جائیں گی۔

اشٹرن کے ناشرین گُرونرپلس ژہار  کا تعلق بیرٹلزمان میڈیا گروپ سے ہے۔  انہوں نے ہی 1983ء میں اس جعلی سیریز کی صداقت پر شکوک و شبہات کے باوجود اس سے اقتباسات شائع کیےتھے۔ انہوں نے اس جعلی ڈائری کی قسط وار اشاعت کے لیے حقوق برطانیہ کے سنڈے ٹائمز سمیت دیگر اخبارات کو فروخت بھی کیے۔

Deutschland Hamburg | Verhandlung Tagebuch-Fälscher Gerd Heidemann und Konrad Kujau
کونراڈ کوژاؤ کوان ڈائریوں سے متعلق جعلسازی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھاتصویر: Schilling/dpa/picture alliance

یہ ڈائریاں اپنے مواد اور استعمال شدہ کاغذ اور سیاہی کے معائنے کے بعد جعلی پائی گئیں، جس سے اشٹرن کو اپنی اس دھماکہ خیز دریافت کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد ہی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

چالیس سال قبل ان ڈائریوں کے جعلی ہونے کا انکشاف جرمنی کے وفاقی آرکائیوز کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس ادارے کے موجودہ صدر میشائل ہولمن نے کہا، ''ہٹلر کی جعلی ڈائریاں عصری جرمن تاریخ کی عجیب و غریب گواہیوں پر مشتمل ہیں تاہم وہ فیڈرل آرکائیوز میں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔‘‘

ہولمن نے مزید کہا،''ان  ڈائریوں میں ڈھٹائی سے نیشنل سوشلزم کے دور کے وحشیانہ جرائم کو انسانیت کی شکل دینے کی کوشش جھلکتی ہے۔‘‘

کونراڈ کوژاؤ کوان ڈائریوں کی جعلسازی کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی لکھائی کا انداز ہٹلر کی لکھائی سے بہت مشابہت رکھتا تھا لیکن کوژاؤ کی جانب سے تاریخ میں غلطیاں وہ چند اہم سراغ تھے، جن کی وجہ سے وہ پکڑے گئے۔  

ش ر / ک م (روئٹرز)