1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی تیترکو مارنے والوں پر ناراض افراد کا حملہ

12 اگست 2019

ہفتہ دس اگست کی سہ پہر دو جرمن نوجوانوں نے بوتل مار کر یورپی تیتروں کی نایاب نسل کے ایک پرندے کو ہلاک کر دیا۔ ان دونوں نوجوانوں نے ایک پارٹی میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے اس پرندے کو مبینہ طور پر ہلاک کیا۔

https://p.dw.com/p/3NlGZ
Auerhahn Tetrao urogallus männlich
تصویر: Imago Images/imagebroker/C. Ruisz

ان دونوں افراد پر جنگی مرغ یا جنگلی گراؤز کی ایک قسم جسے یورپی تیتر  (Capercaillie) بھی کہا جاتا ہے، کو ہلاک کرنے کے الزام کی تصدیق ٹیٹی زے نوئے اسٹڈ (Titisee-Neustadt) کی پولیس نے کی ہے۔ ان نوجوانوں کی عمریں بیس اور بائیس برس بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق پرندے کو ہلاک کرتے وقت یہ دونوں نشے میں تھے۔

اس علاقے کی پویس نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں نوجوانوں نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے پرندے کو اُس وقت ہلاک کیا جب اُس نے حملہ کیا تھا۔ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنی حفاظت کے تحت پرندے کو بوتل سے پرے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور ضرب شدید لگنے سےیہ پرندہ مارا گیا۔

پرندے پر بوتل سے حملے کرنے کی کارروائی کئی لوگوں نے دیکھی۔ ان افراد کو پرندے کے مرنے کا گہرا رنج ہوا اور نوجوانوں کی اس حرکت پر شدید غصہ بھی آیا۔ انہوں نے مشتعل جذبات کے تحت نشے میں دھت نوجوانوں پر حملہ کر دیا۔

Auerhahn Tetrao urogallus männlich
یورپی تیتر  (Capercaillie) بنیادی طور پر جنگی مرغ یا جنگلی گراؤز کی ایک قسم ہےتصویر: Imago Images/blickwinkel/D. Occhiato

پولیس کی رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے پرندے کو ہلاک کرنے والے دونوں نوجوانوں کو زدوکوب کیا اور اُن پر غصے کے اظہار کے طور پر بیئر بھی گرائی۔ مشتعل ہجوم نے ان دونوں کو مقید کر کے پولیس کو اطلاع بھی دی۔

پولیس نے نایاب یورپی تیتر کی ہلاکت کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ دونوں افراد پر تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ ان افراد کو تفتیش شامل کرنے کی وجہ کسی دوسرے کے جسم پر ضربات لگانے کے تناظر میں ہے۔

یورپی تیتر ایک نایاب ہوتا پرندہ ہے۔ جرمنی اور یورپ بھر میں مسلسل اس کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ یورپی تیتر کا نر اپنی علاقائی حدود میں سرگرم ہوتا ہے اور گزرنے والے افراد کو غور سے بھی دیکھتا ہے اور یہ بسا اوقات راہ گیروں کو ڈرانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

ویسے جرمن پہاڑی علاقوں میں یورپی تیتر اور انسانوں میں آمنا سامنا کوئی معمول کی بات نہیں ہے۔ جرمنی کے جنگلاتی علاقے بلیک فاریسٹ میں یورپی تیتر کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے پرندوں کی اقسام کے لیے محفوظ علاقہ بنانے کے جامع منصوبے پر عمل جاری ہے۔

سرینواس موزمدار (عابد حسین)