1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال لیگز کو اربوں ڈالر کے مالی خسارے کا سامنا

29 اگست 2021

یورپ کے قریب سب ہی ممالک میں اپنی اپنی فٹ بال چیمپیئن شپس منعقد کی جاتی ہیں۔ ان میں پانچ سب سے بڑی لیگز ہیں جو بڑی وقعت کی حامل بھی ہیں۔ ان بڑی لیگز کو کورونا کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

https://p.dw.com/p/3zTT0
Symbolbild Bundesliga Kampf um TV-Gelder
تصویر: Eibner-Pressefoto/picture alliance

گزشتہ فٹ بال کے سیزن کو بھی کورونا وبا کا سامنا تھا اور اس وقت بھی صورت حال میں زیادہ بہتری نہیں دیکھی جا رہی ہے۔ کسی حد تک بہتری کی وجہ یورپی ممالک میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ ہے۔

بعض میچوں میں محدود تماشائیوں کو اسٹیڈیم داخل ہونے کی اجازت دی گئی لیکن یہ تعداد دو برس قبل کے مقابلے میں بہت کم تھی۔

فٹ بال میچ میں آب دیدہ بچی کے لیے ہزاروں یورو کا تحفہ

پانچ بڑی یورپی فٹ بال لیگز کو سابقہ سیزن میں ہونے والے گھاٹے کا حجم دو بلین یورو یا 2.35 بلین ڈالر ہے۔ توقع کے مطابق سن 2019/20 میں ان فٹ بال لیگزمیں شامل کلبوں کو پانچ سو ملین سے زائد کا خسارا ہوا۔ فٹ بال میچوں کی معطلی کا فیصلہ مارچ سن 2020 میں کیا گیا تھا۔

Bundesliga Radio Grafik 3. Spieltag | FCA B04 ENG
سن 2019/20 کے میں جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا

پانچ اہم اور بڑی لیگیز

براعظم، یورپ میں فٹ بال کھیل سے شائقین جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔ بڑی لیگز میں انگلینڈ کی پریمیئر لیگ، اٹلی کی سیری اے، اسپین کی لا لیگا، جرمنی کی بنڈس لیگا اور فرانس کی لیگ وَن شامل ہیں۔

ان لیگ کے کلبوں میں دنیا کے نامی گرامی فٹ بالر بطور ایک کھلاڑی کے میچوں میں شرکت کرتے ہیں۔ پروفیشنل آڈٹ اور ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے انٹرنیشنل ادارے کے پی ایم جی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سن 2020/21 کے سیزن میں ان پانچ لیگز کو بہت ہی معمولی منافع کی توقع ہے جب کہ ایک مرتبہ پھر دو بلین یورو نقصان دیوار پر لکھا ہوا ہے۔

یورو کپ: انگلینڈ کا اولین فائنل اور اٹلی کی پیاس

بھاری مالی نقصان

سن 2019/20 کے فٹ بال سیزن میں جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تمام پانچ کلبوں میں اوسطاً سب سے زیادہ تماشائی جرمن بنڈس لیگا میں تھے اور پھر بھی اسے کے مالی نقصان کا حجم ایک سو ستاون ملین یورو لگایا گیا ہے۔

فرانس کی لیگ وَن کو اڑتالیس ملین یورو کا خسارہ ہوا۔ ایسے ہی بقیہ تین کلبوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا کے کلب بارسلونا کو سن 2019/20 میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو انتالیس ملین یورو تھا۔

اولمپک مقابلے، جرمن قومی فٹ بال ٹیم باہر ہو گئی

سن 2020/21 کا سیزن

گزشتہ سیزن میں انگلینڈ کی فٹ بال لیگ پریمیئر لیگ کو یہ استثنیٰ ملا کہ اسے محدود تماشائیوں کو میدان میں داخل کرنے کی اجازت دی گئی۔ دوسری جانب کے پی ایم جی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ختم ہونے والے سیزن میں بھی کلبوں کو مالی خسارے کا سامنا رہا۔

Spanien | Fußball | La Liga Santander - FC Barcelona gegen Celta Vigo | Lionel Messi
ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کو سن 2019/20 میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جو انتالیس ملین یورو تھاتصویر: Albert Gea/REUTERS

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بظاہر جاری سیزن میں بھی ان لیگز کو اور شریک کلبوں کے نقصان میں تسلسل پیدا ہوا ہے۔ ہسپانوی لیگ لا لیگا کو اپنے میچوں میں چالیس فیصد اسٹیڈیم کی مجموعی گنجائش کے مساوی تماشائیوں کو بٹھانے کی اجازت ملی ہے۔

لیونل میسی اب فرانسیسی فٹ بال کلب سے کھیلیں گے

اسی طرح جرمن بنڈس لیگا کے میچوں کے اسٹیڈیمز کو نصف بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اطالوی لیگ سیری اے کو بھی نصف اسٹیڈیم بھرنے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ ان تمام لیگز کے میچوں میں ہر تماشائی کووڈ پاس دکھا کر ہی داخل ہو سکے گا۔

ع ح / ک م   (اے ایف پی)