نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے ان کی شروع کردہ مہم آسان نہیں ہے۔ نیب کی طرف سے سزائے قید سنائے جانے کے بعد لندن میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن واپس جائیں گے۔ ادھر نیب نے نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں ہوائی اڈے سے ہی گرفتار کر لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔