1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یہ دھمکی نہیں حقیقت ہے، کم جونگ اُن

1 جنوری 2018

کم جونگ ان کے بقول شمالی کوریا نے 2017ء کے دوران جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ سال نو کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب ان ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری پر توجہ دینے کا وقت آ گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2qBBw
Nordkorea Kim Jong Un
تصویر: Reuters/KCNA

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے سال نو کے اپنے پیغام میں جوہری حملے کی دھمکی دی ہے۔ ان کے بقول جوہری بم کا بٹن ہمیشہ ان کی میز پر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھمکی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ کم جونگ اُن کے بقول ان کے ملک کو جوہری ہتھیار اور میزائل بڑے پیمانے پر تیار کرنے اور تنصیب کرنے کے عمل کو لازمی طور پر تیز کرنا ہو گا، ’’شمالی کوریا  کسی بھی طرح کے امریکی جوہری خطرے سے نمٹ سکتا ہے اور  ہماری جوہری صلاحیت امریکا کو آگ سے کھیلنے سے روک سکتی ہے۔‘‘

Nordkorea Wasserstoffbombe
تصویر: picture-alliance/H. Ringhofer/picturedesk.com

اپنے اس خطاب میں ان نے اپنے حریف ملک جنوبی کوریا کے لیے خیر سگالی کا ایک بھی پیغام بھیجا۔ انہوں نے دونوں ممالک سے فوجی تناؤ میں کمی اور باہمی روابط کو بہتر کرنے کے لیے کہا۔ کم جونگ ان کے بقول فروری میں جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کھیلوں میں شمالی کوریا کا دستہ بھیجا جا سکتا ہے، ’’ونٹر اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت  لوگوں کے مابین اتحاد کے اظہار کا ایک بہترین موقع ہے اور ہم اِن کھیلوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘

عالمی سطح پر تنہائی کے شکار شمالی کوریا نے گزشتہ برس ستمبر میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا۔ اس بارے میں جاپانی حکام کا دعوی ہے کہ یہ بم 160کلو ٹن وزنی تھا۔ یہ بم اس بم سے دس گناہ زیادہ طاقت رکھتا تھا، جسے امریکا نے 1945ء میں جاپانی شہر ہیروشیما پر گرایا تھا۔

ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کر لیا، شمالی کوریا کا دعویٰ

شمالی کوریا امریکا سے مذاکرات چاہتا ہے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی نئی اقتصادی پابندیوں کا سامناامریکا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا باعث ہے، شمالی کوریا