جرمنی کی مرکزی ریلوے کمپنی ڈوئچے بان نے ان سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے نائجیریا کے ایک شہری کو ٹرین سے گھسیٹ کر اتارا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک صحافی نے اس واقعے کی ویڈیو اپنے فیس بک پر شیئر کر دی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ حکام کی نظروں میں آیا۔