1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا نے اذلان شاہ کپ جیت لیا

16 مئی 2011

آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ جیت لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس بیسویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کو تین دو سے فتح حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کے شکیل عباسی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔

https://p.dw.com/p/11GYO
تصویر: AP

ملائیشیا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا یہ میچ اتوار کو کھیلا گیا۔ پہلا گول کھیل کے گیارہویں منٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے کرسٹوفر سیریلو نے کیا۔ یہ گول دوسرے پینلٹی کارنر کی بدولت کیا گیا۔ تاہم آسٹریلیا کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی۔ پاکستان کی جانب سے سہیل عباس نے پینلٹی کارنر ہی کی بدولت کھیل کے اکتیسویں منٹ میں گول کیا۔

چوالیسویں منٹ میں آسٹریلیا نے ایک اور گول کر کے پھر سے برتری حاصل کی۔ یہ فیلڈ گول تھا جو گلین ٹرنر نے کیا۔ چونسٹھویں منٹ میں پاکستان کے ریحان بٹ نے گول کر کے میچ پھر سے برابر کر دیا۔ یوں مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیموں کا اسکور دو دو ہی رہا۔ فاتح کا فیصلہ کرنے کے لیے اضافی وقت میں دونوں ٹیموں کو گولڈن گول کرنے کا موقع دیا گیا۔ اس میں کامیابی آسٹریلیا کی ہوئی، جس کی جانب سے کرسٹوفر سیریلو نے گول کیا۔

یوں یہ میچ تین دو سے آسٹریلیا کے حق میں رہا۔ آسٹریلیا نے سلطان اذلان شاہ کپ چھٹی مرتبہ جیتا ہے۔

Pakistanischer Hockeyspieler Sohail Abbas
پاکستانی کھلاڑی سہیل عباستصویر: AP

کھیل کے بعد پاکستانی ٹیم کے مینیجر کے ایم جنید نے کہا، ’کھلاڑیوں نے اچھا کھیل دکھایا۔ یہ بہترین مقابلوں میں سے ایک تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کے باوجود ہم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑی تیزی سے تجربہ کار بن رہے ہیں۔‘

پاکستان کے شکیل عباسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ سہیل عباس اور بھارتی کھلاڑی روپندر سنگھ کو مشترکہ طور پر ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ دونوں نے ہی ٹورنامنٹ کے دوران چھ چھ گول کیے۔

دوسری جانب برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو چار دو سے ہرا کر اس ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ برطانوی کوچ جیسن لی کا کہنا تھا، ’تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ہم خوش ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں میں مزید محنت کا جذبہ پیدا ہو گا۔‘

رپورٹ: ندیم گِل/خبررساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں