بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کے پرائیویٹ اسکول بھی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی خاطر یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ تاہم کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ’مسلسل نگرانی کا خیال‘ بچوں کے رویوں کو منفی انداز میں متاثر کرے گا جبکہ ان کیمروں کے غلط استعمال کا خطرہ بھی ہے۔