1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی مسافر بردار ہوائی جہاز کو تباہ کرنے کی ممکنہ کوشش

26 دسمبر 2009

امریکی صدر کی رہائش گاہ کے حکام نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایمسٹرڈم سے ڈیٹرائٹ آنے والی پرواز پرمعمولی بارودی دھماکہ حقیقت میں دہشت گردی کا ایک واقعہ ہے۔ ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/LDj5
پرواز دو سو ترپن لیکر جانے والا ہوائی جہازتصویر: AP

ڈیٹرائٹ اترنے والی پرواز میں رونما ہونے والے واقعہ کے بارے میں امریکی صدر باراک اوباما کو ہوائی جزیرے میں اُن کی رخصت کے دوران مطلع کردیا گیا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے ڈیٹرائٹ ہوائی اڈے پر اترنے والی پرواز کی سکریننگ شروع کردی ہے۔ جہاز کو ایک غیر آباد مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام مسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی جب کہ ایک شخص کو تحویل میں لے لیا گیا۔ اُس شخص کو فضاء ہی میں ہی جہاز کے عملے نے اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ پائلٹ نے بعد میں بخیریت جہاز اتار لیا۔ نارتھ ویسٹ ہوائی کمپنی کی پرواز 253 پرعملے کے اراکین سمیت کل 278مسافر سوار تھے۔ ہوائی جہاز کے اندر ہونے والے دھماکے کے بعد انتشار کی کیفیت پیدا ہو گئی اور اِس افراتفری میں مسافروں کو ہلکی نوعیت کی چوٹیں بھی آئیں۔ مشتبہ دہشت گرد بھی آگ سے جھلس گیا۔

نارتھ ویسٹ ہوائی کمپنی کی پرواز پر فائر کریکر یا ہلکی نوعیت کا دھماکہ کرنے والے شخص کے گرد ابھی تک دھند چھائی ہے۔ بعض امریکی میڈیا نےگرفتار ہونے والے شخص کو نائجیریا کا باشندہ قرار دیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے رکن پیٹر کنگ کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا نام عبدالموعدلاد ہے۔ کنگ کا مزید کہنا ہے کہ وہ ہالینڈ کی ہوائی کمپنٰی کے جہاز پرسوار ہوکرایمسٹر ڈیم پہنچا، جہاں سے وہ نارتھ ویسٹ کی پرواز پرسوار ہوا۔

Barack Obama Reaktion auf Friedensnobelpreis Jahrzehnt
امریکی صدر باراک اوباما نے ہوئی اڈوں پر سیکیوریٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔تصویر: AP

ایک امریکی خفیہ ادارے کے رکن نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی مواد اصل میں مکس پاؤڈر اور سیال مواد پر مشتمل تھا جو کارروائی کے وقت پھٹ نہیں سکا۔ گرفتار ہونے والے شخص کے حوالے سے ٹیلی ویژن نیٹ ورک CNN اور ABC کا کہنا ہے کہ اُس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ وہ القاعدہ سے منسلک ہے اور اُس نے بارودی مواد یمن سے حاصل کیا تھا۔ اِس بابت اُسے ہدایت بھی دی گئی تھیں۔ امریکی خفیہ ادارے بشمول ایف بی آئی شامل انکوائری ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ہوائی اڈوں پر سیکیوریٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر اوباما نے اندرون ملک سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے مشیر جان برینن اور قومی سلامتی کونسل کے چیف آف سٹاف ڈینس میک ڈونوع سے بھی بات چیت بھی کی۔

رپورٹ : عابد حسین

ادارت : شادی خان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں