ایڈیڈاس نے نازی مشابہت والی جرسیوں کی فروخت کو روک دیا
2 اپریل 2024کھیلوں کے لیے ملبوسات بنانے والی معروف جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے فٹ بال کے شائقین پر 44 نمبر کی اس جرسی کے خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس پر نازی سے مشابہت والی علامت بنی ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ اس وقت کیا، جب میڈیا نے اس جانب اشارہ کیا کہ مذکورہ جرسی پر بنی علامت نازی نیم فوجی تنظیم شٹزسٹافل (ایس ایس) یونٹوں کی استعمال کردہ علامت سے پوری طرح مشابہ لگتی ہے۔
جرمن ٹیم گروپ مرحلے میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی
ایڈیڈاس نے پیر کے روز کہا کہ نازی علامت سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے جرمنی میں جرمن قومی ٹیم کی 44 نمبر کی جرسی کی آن لائن فروخت کو روک دیا گیا ہے۔
بطور احتجاج جرمن فٹبال کھلاڑیوں کا برہنہ حالت میں میچ
جیسا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ مذکورہ جرسی کے لیے جو فونٹ ڈیزائن کیا گیا ہے، وہ اس ''چمکتے بولٹ'' کے نشان سے مشابہت رکھتا ہے، جس کا استعمال نازی شٹزسٹافل (ایس ایس) کیا کرتی تھی۔
اوزل آخر بول پڑے: ’صدر ایردوآن کے ساتھ پھر تصویر بنواؤں گا‘
جرمنی میں ایس ایس ایک نیم فوجی تنظیم تھی، جس نے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے اقتدار میں آنے میں کافی مدد کی تھی۔ اسی ایس ایس تنظیم نے ہولوکاسٹ کے دوران یہودیوں کو دانستہ طور پر قتل کرنے میں بھی مدد کی تھی۔
ویمینز یورو: جرمن فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں ناک آؤٹ
جرمنی میں ایس ایس کی علامت کی عوامی سطح پر نمائش اور نشریات پر پابندی عائد ہے اور اس کے خلاف ورزی کی صورت میں مجرمانہ مقدمہ بھی دائر ہو سکتا ہے۔
فٹبال رینکنگ: جرمنی پھر پہلے نمبر پر
جرمن ٹیم کی جرسی پر نمبر چار کا ڈیزائن بھی متنازعہ ہے، جس پر بنی علامت نازی ہٹلر یوتھ آرگنائزیشن کی علامت سے مشابہ ہے۔ کمپنی نے اسے بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈیڈاس سامیت دشمنی کی مخالف ہے
ایڈیڈاس کے ترجمان اولیور برگن نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ کمپنی کا یہ بالکل ارادہ نہیں تھا کہ اس طرح کی مماثلت ہو۔ انہوں نے کہا، ''ہم اپنے آن لائن اسٹورز میں ان جرسیوں کو ذاتی نوعیت کے بنانے کے عمل کو روک دیں گے۔''
پیر کی سہ پہر تک ایڈیڈاس آن لائن اسٹور میں اپنے نام اور نمبر کے ساتھ جرسیوں کو ذاتی بنانے کا عمل روکا جا چکا تھا۔ جرمن فٹ بال فیڈریشن (ڈی ایف بی) نے بھی اپنی آن لائن دکان سے 44 نمبر کی جرسیوں کی فراہمی روک دی۔
ایڈیڈاس نے جرسی پر ناموں اور نمبروں کے فونٹس کی ذمہ داری ڈی ایف بی اور اس کی ساتھی کمپنی الیون ٹیم اسپورٹس پر عائد کی ہے۔
ایڈیڈاس کے ترجمان اولیور برگن نے ڈی پی اے کو بتایا کہ ''ایک کمپنی کے طور پر ہم کسی بھی شکل میں غیر ملکیوں، سام دشمنی، تشدد اور نفرت کی مخالفت کرتے ہیں۔تقسیم یا پسماندہ خیالات کو فروغ دینے کی کوئی بھی کوشش بحیثیت برانڈ ہماری اقدار کا حصہ نہیں ہے۔''
جرسی نمبر چار کے ڈیزائن کا کام جاری
اس دوران ڈی ایف بی نے جرمن میڈیا ادارے بلڈ کو بتایا ہے کہ الیون ٹیم اسپورٹس کے ساتھ مل کر جرسی نمبر چار کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا کام چل رہا ہے تاکہ اس کے فونٹ کو تبدیل کیا جا سکے۔ البتہ اسے بھی اس وقت جاری کیا جا سکے گا، جب یونین آف فٹ بال ایسوسی ایشنز (یو ای ایف اے) اس کی منظوری دے گی۔
ڈی ایف بی کے میڈیا ترجمان فرانسزکا وُلے نے اخبار کو متنازعہ ڈیزائن تیار کرنے کے عمل کے بارے میں بتایا۔
فرانسزکا وُلے نے بتایا کہ جرسی نمبر 4 کے ڈیزائن کے عمل میں شامل جماعتوں نے اس وقت کوئی نازی علامت کی جانب اشارہ نہیں کیا تھا۔
جرمنی کے کسی کھلاڑی نے 44 نمبر کی جرسی نہیں پہنی ہے اور 2024 کی یورپی چیمپیئن شپ کے لیے ٹیم کی شرٹس پر ایک سے 23 نمبر
ہیں۔ البتہ کھلاڑیوں نے جرسی نمبر چار اور 14 کا استعمال کیا ہے۔
ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)