1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

090611 Greenpeace Mattel Tropenholz

21 جون 2011

تحفظ ماحول کی علمبردار تنظیم گرین پیس نے کھلونے تیار کرنے والے امریکی ادارے Mattel کو اُستوائی جنگلات کی لکڑی کے استعمال کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ لکڑی گڑیا باربی اور گڈے کین کی پیکنگ میں استعمال ہوتی ہے۔

https://p.dw.com/p/11g42
باربی کا گلابی گھر
باربی کا گلابی گھرتصویر: AP

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں گرین پیس کے ارکان نے الزام عائد کیا کہ یہ ادارہ گزشتہ کئی عشروں سے اپنی ان دونوں مصنوعات کی پیکنگ کے لیے انڈونشیا کے اُستوائی جنگلات کی لکڑی استعمال کر رہا ہے۔

انسان نما بندر اورنگ اوتان انڈونیشیا کے اُستوائی جنگلات کی خاص پہچان ہیں تاہم اب بندروں کی یہ نسل تیزی سے ناپید ہوتی جا رہی ہے
انڈونیشیا کے اُستوائی جنگلات کی خاص پہچان انسان نما بندر اورنگ اوتان کی نسل تیزی سے ناپید ہوتی جا رہی ہےتصویر: Peter Pratje, ZGF

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں میٹل نامی کمپنی کی عمارت کے سامنے گرین پیس نے ایک بہت بڑے پوسٹر کی نقاب کشائی کی ہے، جس پر پلاسٹک کی گڑیا باربی کا دوست کین اُس کے ساتھ دوستی ختم کرتے ہوئے یہ کہہ رہا ہے:’’باربی، ہماری دوستی ختم ہوئی۔ میں ایسی لڑکیوں سے دوستی نہیں رکھتا، جو اُستوائی جنگلات کاٹ کر تباہ کرتی ہوں۔‘‘

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں گرین پیس کے ارکان گلابی لباس پہن کر میٹل کے خلاف احتجاج کے لیے نکلے۔ گرین پیس کے بستار مائطر بتاتے ہیں کہ باربی کی پیکنگ کے لیے جو گلابی رنگ استعمال کیا جاتا ہے، وہ اُستوائی جنگلات کی لکڑی ہی سے تیار کیا جاتا ہے:’’ہم نے باربی پیکنگ تیار کرنے والی کمپنی کا پتہ چلا لیا ہے۔ ہم نے خود اس گڑیا کی جانچ پڑتال نہیں کی بلکہ محض پیکنگ پر توجہ دی ہے۔‘‘

باربی کا دوست کین اُس کے ساتھ دوستی ختم کرتے ہوئے یہ کہتا ہے:’’باربی، ہماری دوستی ختم ہوئی۔ میں ایسی لڑکیوں سے دوستی نہیں رکھتا، جو اُستوائی جنگلات کاٹ کر تباہ کرتی ہوں۔‘‘
باربی کا دوست کین اُس کے ساتھ دوستی ختم کرتے ہوئے یہ کہتا ہے:’’باربی، ہماری دوستی ختم ہوئی۔ میں ایسی لڑکیوں سے دوستی نہیں رکھتا، جو اُستوائی جنگلات کاٹ کر تباہ کرتی ہوں۔‘‘تصویر: picture-alliance/dpa/T. Koene

ان گرین پیس ارکان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے قدیم اُستوائی جنگلات تیزی سے تباہ ہو رہے ہیں اور اُن میں بسنے والے شیر اور اورنگ اوتان ناپید ہوتے جا رہے ہیں تاہم امریکی کمپنی میٹل کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ اس کے کھلونوں کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا گلابی رنگ کہاں سے آتا ہے۔ ان ارکان کے مطابق یہ رنگ ایشیا پلپ اینڈ پیپر نامی کمپنی فراہم کرتی ہے۔ گرین پیس کے مطالبے کی وضاحت کرتے ہوئے بستار مائطر کہتے ہیں:’’ہم چاہتے ہیں کہ میٹل کمپنی پیکنگ کی تیاری کا طریقہ بدل دے اور استوائی جنگلات کو بچائے۔‘‘

گرین پیس کا میٹل کمپنی سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ ایشیا پلپ اینڈ پیپر کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دے۔ دریں اثناء ایشیا پلپ اینڈ پیپر نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے۔

رپورٹ: امجد علی

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں