بنڈس لیگا کے 20ویں میچ ڈے کا آغاز
30 جنوری 2010ہیمبرگ اور وولفس برگ کے درمیان یہ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اتوار تک جاری رہنے والے اس میچ ڈے کے دوران نو میچ کھیلے جائیں گے، جن میں سے چھ ہفتے کو ہوں گے۔
ہفتہ کا پہلا میچ مونشن گلاڈباخ اور بریمن کے درمیان ہو گا۔ دوسرے میچ میں فرینکفرٹ اور کولون آمنے سامنے ہوں گے۔ تیسرے میچ میں برلن بوخم کے مدمقابل ہوگا۔ چوتھے میچ میں بائرن کا مقابلہ مائنز سے ہوگا۔ پانچواں مقابلہ ہنوور اور نیورین بیرگ کے درمیان ہوگا، جبکہ دن کا آخری میچ شالکے اور ہوفن ہائیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اتوار کو اس میچ ڈے کے آخری روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شٹٹ گارٹ اور ڈورٹمنڈ کے درمیان جبکہ دوسرا اور آخری میچ بائر لیورکوزن اور فرائی برگ کے درمیان ہو گا۔
بنڈس لیگا کے ٹیبل پر اس وقت سرفہرست لیورکوزن ہے۔ اسے 41 پوائنٹس حاصل ہیں۔ مونشن گلاڈ باخ 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسری پوزیشن شالکے کے پاس ہے، جسے 38 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ڈورٹمنڈ 36پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ہیمبرگ 35 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
چھٹے نمبر پر 28 پوائنٹس کے ساتھ بریمن ہے جبکہ ساتویں پوزیشن فرینکفرٹ کو حاصل ہے اور اس کے پاس بھی پوائنٹس 28 ہیں۔ آٹھویں نمبر پر مائنز ہے، جسے 27 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ہوفن ہائیم اور وولفس برگ 25، 25 پوائنٹس کےساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ بنڈس لیگا کے ٹیبل پر سب سے نیچے یعنی 18ویں نمبر پر دس پوائنٹس کے ساتھ ہیرتھا بی ایس سی ہے۔
رپورٹ: ندیم گِل
ادارت: عاطف بلوچ