جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا انعقاد بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں ہونے جا رہا ہے اُس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس ضمن میں مقامی حکومت میں دہلی کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ خوبصورت دیواریں، فوارے، سڑکوں کے کنارے پھول اور درخت لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم اس چمک دمک کے پیچھے ایک سیاہ حقیقت چھپی ہے۔ جبری بے دخلی، بستیوں کی تباہی، جس نے کچی آبادی میں رہنے والے ہزاروں انسانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔