ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن حالیہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے مزید پانچ برسوں تک حکمرانی کے اہل بن گئے۔ ان کے حریف امیدوار کمال قلیچدار اولو نے ’رن آف الیکشن‘ کو ایک "غیر منصفانہ الیکشن" قرار دیا ہے تاہم انہوں نے نتائج بظاہر تسلیم کر لیے ہیں۔