قریب پانچ ملین یورپی شہریوں کی برطانیہ میں رہائش کی درخواست
22 جنوری 2021لندن میں برطانوی وزارت داخلہ نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا گیا کہ ان تقریباﹰ 49 لاکھ یورپی شہریوں میں سے اب تک 44 لاکھ درخواست دہندگان کو یہ اجازت دی بھی جا چکی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی برطانیہ میں آباد رہ سکتے ہیں۔ ان میں سے اب تک تقریباﹰ 34 ہزار یورپی شہریوں کی درخواستیں مسترد بھی کی جا چکی ہیں۔
برطانوی موسیقار سر سائمن ریٹل کا جرمن شہریت کے حصول کا فیصلہ
شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت کا خاتمہ
برطانیہ گزشتہ برس کے اوائل میں یورپی یونین سے عملاﹰ نکل گیا تھا، جس کے بعد بریگزٹ کی ایک سال کی عبوری مدت شروع ہو گئی تھی، جو اس سال یکم جنوری سے ختم ہو چکی ہے۔
پہلے یورپی یونین کے ایک رکن ملک کے طور پر برطانیہ یورپی داخلی منڈی کا بھی رکن تھا اور یونین کی رکن ریاستوں کے شہریوں کو وہاں بلا روک ٹوک آنے جانے، کام کرنے اور رہائش اختیار کرنے کی بھی اجازت تھی۔
برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج، کیا کیا تبدیل ہوا ہے؟
اب لیکن لندن کے یورپی مشترکہ داخلی منڈی سے اخراج کے بعد سے یہ سہولت ختم ہو چکی ہے۔ اس لیے بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی باشندوں اور یونین کے رکن ممالک میں مقیم برطانوی شہریوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو جہاں ہیں، وہیں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔
بریگزٹ: برطانوی وزير اعظم کے والد فرانس کی شہریت کے خواہاں
تیس جون تک درخواستیں دینے کی اجازت
لندن کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ اور یورپی یونین کے شہری جہاں ہیں، وہ وہیں پر آئندہ بھی مستقل آباد رہنے کی درخواستیں اس طرح دے سکتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں بھی وہی حقوق حاصل رہیں گے، جیسے ماضی میں حاصل تھے۔
تاہم اس کے لیے ان باشندوں کو برطانوی یا یورپی ممالک کے حکام کو اس سال تیس جون تک یہ درخواستیں دینا ہوں گی کہ وہ آئندہ بھی وہیں رہنا چاہتے ہیں جہاں وہ بریگزٹ سے پہلے رہائش پذیر تھے۔
برطانیہ یورپی یونین سے باہر لیکن جبرالٹر اب شینگن زون میں
بریگزٹ معاہدہ، لندن شہر کا کیا ہو گا؟
مستقل رہائش کے دو طرفہ حق کا اطلاق کن یورپی باشندوں پر
بریگزٹ ڈیل کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں آباد برطانوی شہری تو آئندہ بھی اپنے میزبان یورپی ممالک میں مستقل بنیادوں پر مقیم رہ سکتے ہیں۔ تاہم برطانیہ میں بریگزٹ کے بعد بھی مستقل رہائش کا حق ان ممالک کے شہریوں کو حاصل ہے، جو یورپی یونین کے کسی رکن ملک، یورپی اقتصادی برادری میں شامل کسی ریاست یا پھر سوئٹزرلینڈ کے شہری ہوں۔
یورپی برطانوی معاہدہ: صفحات بارہ سو، منظوری صرف ایک دن میں
ان یورپی باشندوں کے لیے لازمی شرط بس یہی ہو گی کہ وہ بریگزٹ سے پہلے سے برطانیہ میں باقاعدہ طور پر رہائش پذیر رہے ہوں اور بڑے جرائم میں ملوث نہ رہنے سمیت معمول کی چند دیگر قانونی شرائط بھی پورا کرتے ہوں۔
م م / ع ح (ڈی پی اے)