پاکستان کے شہر لاہور میں ایک شادی شدہ جوڑا خون کی موروثی بیماری تھیلیسیما کا شکار ہے۔ رمشہ اور احمد کی یہ بیماری اور اس سے جڑے مسائل ان کے درمیان محبت کا سبب بن گئے۔ ان دونوں نے خود کو ہر طرح کے حالات کے لیے تیار کر رکھا ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ جب تک زندہ ہیں تب تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ عفیفہ نصر اللہ کی رپورٹ۔