پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بیرنہارڈ شلاگ ہیک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے اقدامات سے پرکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمن نیوی کی مشترکہ فوجی مشقوں سے دونوں ملکوں کے عسکری تعلقات مضبوط ہوں گے۔ کراچی میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار رفعت سعید کی جرمن سفیر سے خصوصی گفتگو۔