1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن اسکولوں میں حجاب پر ممکنہ پابندی: مکالمت اہم ہے، ماہرین

14 اپریل 2018

ایک جرمن ریاست میں چودہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں پر حجاب لینے پر پابندی لگانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں سماجی ماہرین نے پابندی سے قبل مکالمت کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/2w2mX
Schülerinnen und Schüler im Bundestag
تصویر: picture-alliance/dpa/Bernd von Jutrczenka

 ایسے اندازےلگائے گئے ہیں کہ کئی جرمن اسکولوں میں حجاب لینے والی طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب جرمنی کی وفاقی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں ریاستی حکومت ایسی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ اسکولوں میں چودہ برس سے کم عمر کی لڑکیوں پر حجاب لینے کی پابندی عائد کر دی جائے۔ اس مناسبت سے سماجی ماہرین کا خیال ہے کہ اس پابندی کے نفاذ سے مسلم آبادی کے حلقوں میں اضطراب اور عدم اطمینان پیدا ہو جائے گا۔ ان حلقوں کے مطابق پابندی کے نفاذ سے قبل لڑکیوں کے والدین اور دوسرے سماجی گروپوں کے ساتھ مشاورت اور مکالمت بہت ضروری ہے۔

اساتذہ کی طرف سے بچیوں کے حجاب پر پابندی کی حمایت

آسٹریا، بچیوں کے ہیڈ اسکارف پر پابندی کا حکومتی منصوبہ

’مسلم اشتہار‘ کیا جرمن معاشرہ اسلام پسندی کی طرف جا رہا ہے؟

حجاب کی خلاف ورزی، دو درجن سے زائد ایرانی خواتین گرفتار

نارتھ رائن ویسٹ فالیا کے شہر ایسن کے ٹیچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں قانون پڑھانے والے ایک استاد تھوماس بُیوم کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ اسکارف لینے والی لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بُیوم کے مطابق اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی بظاہر انتہائی مشکل یا کسی حد تک ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

تھوماس بُیوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کا اسکول حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف بعض تادیبی اقدامات اٹھا سکتا ہے اور اس میں اُس طالبہ کو گھر بیجنے کے ساتھ ساتھ اُس کے والدین کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ایک انڈراسٹینڈنگ کا ہونا بہت ضروری ہے بُیوا کے مطابق انڈراسٹینڈنگ کے غیرموجودگی میں تادیبی اقدامات بےاثر ہو سکتے ہیں۔

Gauck Schloss Bellevue Bürgerfest des Bundespräsidenten
سماجی ماہرین کا خیال ہے کہ حجاب پر پابندی سے مسلم آبادی میں اضطراب اور عدم اطمینان پیدا ہو جائے گاتصویر: imago/IPON

بون شہر کی ایک خاتون ٹیچر یاسمین اوکتانسوئی کا کہنا ہے کہ کلاس میں اُن کے طلبا نے حجاب نہ لینے پر سوال کیا تھا اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ مسلمان ہونے کے باوجود حجاب لینے کو ضروری خیال نہیں کرتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حجاب بنیادی طور پر مذہب اور کلچر کے تعلق سے جڑا ہے۔ یاسمین اوکتانسوئی نے خیال ظاہر کیا کہ حجاب کی ضرورت گرمی سے بچاؤ یا صحرا میں سفر کے دوران ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل حجاب کا فیشن ضرور ہے لیکن بڑی ہوتی لڑکیوں میں حجاب لینا اصل میں شناخت کا عمل بھی ہے۔

اندریا گروناؤ (عابد حسین)