سامیت دشمن گیت: آسٹرین فریڈم پارٹی کو نئے الزامات کا سامنا
21 فروری 2018جرمنی کی ہمسایہ اور ایلپس کی وفاقی جمہوریہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے بدھ اکیس فروری کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق آسٹریا میں انتہائی دائیں بازو کے سیاسی حلقوں میں سامیت دشمنی پر مبنی نازی گیتوں کی ایک نئی کتاب کا انکشاف ہوا ہے۔
نازیوں کے لیے گیت، قدامت پسند سیاستدان شدید تنقید کی زد میں
ہٹلر کی مرسیڈیز گاڑی کی امریکا میں نیلامی
آسٹرین نئے نازی سے وفاقی نائب چانسلر تک
ملکی جریدے ’فالٹر‘ کے مطابق یہ نئی کتاب ’برُونا زُوڈیشیا‘ (Bruna Sudetia) نامی اس طلبہ تنظیم کے سربراہ کی ملکیت ہے، جو آسٹرین فریڈم پارٹی یا ایف پی او کے بہت قریب ہے۔ اس طلبہ تنظیم کا سربراہ FPOe کا بھی سرگرم کارکن ہے، جس کا نام ہَیرِوگ گوئچوبر ہے۔
انتہائی دائیں بازو کا یہ نوجوان سیاسی عہدیدار آسٹریا کے وزیر ٹرانسپورٹ نوربرٹ ہوفر کا میڈیا سے متعلق مشاورتی اہلکار بھی ہے۔ جریدے ’فالٹر‘ کے مطابق اس نئی کتاب میں کئی ایسے گیت شامل ہیں، جن کے متعدد حصے سامیت دشمنی کے مظہر ہیں اور آسٹریا میں ابھی گزشتہ ہفتے بھی پہلی بار ایسا ہی ایک اسکینڈل سامنے آیا تھا۔
پچھلے ہفتے سامنے آنے والا ایسا پہلا اسکینڈل فریڈم پارٹی کے ایک اعلیٰ سیاسی امیدوار اُوڈو لینڈ باؤر کی ذات سے متعلق تھا، جس کے منظر پر آنے کے بعد انتہائی دائیں بازو کے اس آسٹرین سیاستدان کو مستعفی ہونا پڑ گیا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق اب فریڈم پارٹی سے فکری قربت رکھنے والی طلبہ تنظیم ’برُونا زُوڈیشیا‘ کے سربراہ کی ملکیت سیاسی گیتوں کی ایک کتاب میں متعدد ایسے گیت ملے ہیں، جن میں نہ صرف یہودیوں کے خلاف دشمنی کا اظہار کیا گیا ہے بلکہ ان گیتوں میں تشدد کی حمایت اور نفرت پر مبنی ایسے تشدد پر ذہنی آمادگی کے اشارے بھی ملتے ہیں۔
جرمنی میں ستارہٴ داؤد کو جلانا آزادی رائے سے باہر، تبصرہ
ہیمبرگ میں نازی دور کے بہت بڑے زیر زمین سواستیکا کی دریافت
ہولوکاسٹ: یہودیوں کو بچانے والے عرب مسلم کے لیے اسرائیلی اعزاز
ایک بہت اہم بات یہ بھی ہے کہ ہفت روزہ ’فالٹر‘ کے مطابق سامیت مخالف گیتوں کی اس کتاب کے مالک ہَیرِوگ گوئچوبر نہ صرف موجودہ وزیر ٹرانسپورٹ نوربرٹ ہوفر کے انتہائی قریبی معتمد ہیں بلکہ فریڈم پارٹی کے یہی رہنما ہوفر دراصل وہ آسٹرین سیاستدان بھی ہیں، جو 2016ء میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ملکی صدر منتخب ہوتے ہوتے رہ گئے تھے۔
ان انکشافات کے بعد آسٹریا میں اپوزیشن کی گرین پارٹی اور سوشلسٹوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوئچوبر، جو ایک ضلعی بلدیاتی انتظامیہ میں بھی فریڈم پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں، فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
نازی مسلمانوں کو ساتھ ملانے میں کیسے کامیاب ہوئے تھے؟
آؤشوٹس میں ہزاروں یہودیوں کے قتل کا مقدمہ، تین جرمن جج تبدیل
اس کے برعکس خود گوئچوبر نے اپنے خلاف ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نہ تو سامیت دشمن گیتوں والی کسی کتاب کا کوئی علم ہے اور نہ ہی وہ ایسی کسی کتاب یا ڈائری کے متنازعہ مندرجات سے آگاہ ہیں۔