بھارتی سندھی فلم ساز سپنا بھونانی نے اپنی دستاویزی فلم سندھستان میں ایسے ہندو سندھیوں کی کہانی پیش کی ہے، جو سن 1947 میں بٹوارے کے دوران سندھ سے بھارت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ سپنا کہتی ہیں کہ سندھ سے بھارت نقل مکانی کرنے والے سندھی ہندوؤں کی نئی نسل کو پاکستان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اپنے آباؤ اجداد کی زمین کے ساتھ جڑے رہنا ان کا پیدائشی حق ہے۔