1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'فیس بک پر لائیکس خریدنا حرام ہے‘

30 اپریل 2018

مصر کے ایک انتہائی معتبر سمجھے جانے والے مفتی نے ایک فتوے میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ’لائیکس‘ کو خریدنا غیر اسلامی عمل ہے اور یہ ’دھوکہ دہی‘ کی ایک قسم ہے۔

https://p.dw.com/p/2wuEN
DW SHIFT - Grafik Facebook Persönlichkeitsprofil
تصویر: MDR

مصر کے مفتی اعظم شوقی علام بہت سے موضوعات جن سے متعلق ان سے سوالات پوچھے جاتے ہیں ان کے بارے میں باقاعدگی سے فتوے جاری کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں مصر میں سنی مسلمانوں کے ایک ادارے ’دار الافا‘ کے فیس بک پیج پر مفتی اعظم نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر ’لائیکس‘ خریدنے کو غیر اسلامی فعل قرار دیا ہے۔

دباؤ کے بعد فیس بک ’تبدیلیوں‘ پر مجبور

مہاجرین فیس بک کا ’شکار‘ بھی بن سکتے ہیں

 اس فتوے کے مطابق،’’ فیس بک پر ’لائیکس‘ خریدنا مذہب کے خلاف ہے کیو‌ں کہ یہ دھوکہ اور فراڈ ہے۔‘‘ فتوے میں کہا گیا ہے، ’’جو دھوکہ دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘

ب ج/ ع س (اے پی)

انٹرنیٹ ایلگوریتھم کیسے کام کرتے ہیں