مریم نواز شریف کا رد عمل
28 جولائی 2017اشتہار
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شريف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا،’’ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے لیکن وہ زیادہ طاقت اور زیادہ حمایت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ انشاء اللہ پی ایم ایل نون مضبوط رہے گی۔‘‘
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا،’’ آج کے دن نے سن دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ اب انہیں کوئی نہیں روک سکے گا۔ انشاءاللہ، روک سکتے ہو تو روک لو۔‘‘
مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کی تصویر کو ٹوئٹ کیا۔