1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مچھر کا جین تبدیل کر دیں، ملیریا ختم ہو جائے گا

21 اپریل 2018

جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے مچھر کے ڈی این اے میں تبدیلی ملیریا کے خلاف جنگ میں نہایت عمدہ نتائج کی حامل دیکھی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2wRMa
Mücke Malaria
تصویر: picture-alliance/dpa/P. Pleul

امریکی ارب پتی شخصیت مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مچھروں کی ملیریا پھیلانے کی صلاحیت ختم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جین میں تبدیلی کے حوالے سے جاری تحقیق کو اخلاقی مسائل سے جوڑ کر مشکلات کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔

کراچی کے کوڑے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں سرد جنگ

ملیریا کے مدِ مقابل بِل گیٹس

انسداد ملیریا اور راؤنڈ ورم طفیلیوں کے خلاف ادویات پر نوبل انعام

لندن میں ملیریا فورم سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ گو کہ جین ایڈیٹنگ پر تحقیق کے حوالے سے ’جائز اخلاقی سوالات‘ اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم ان سوالات کے ذریعے جین ڈرائیو یا سی آر آئی ایس پی آر نامی ٹیکنالوجی کی راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جین ڈرائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس مہلک بیماری کے خلاف پیش رفت پر انہیں نہایت خوشی ہے اور وہ خود کو توانا محسوس کر رہے ہیں۔

جین ڈرائیو ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈین این اے میں تبدیلی کی جاتی ہے، جس کا نتیجہ جینیاتی ردوبدل اور کئی نسلوں کے ارتقائی عمل کو ایک جست سے عبور کر لیا جاتا ہے۔ CRISPR ٹیکنالوجی کے ذریعے سائنس دان کسی بھی جین میں تحریف یا تبدیلی کر سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کا استعمال سائنس کی مختلف شاخوں اور شعبہ ہائے زندگی میں ہو رہا ہے، جن میں مال مویشی اور نئی فصلوں کی تیاری شامل ہے۔ مچھروں میں ملیریا کا وائرس پھیلانے کی صلاحیت ہوتی ہے، تاہم جین میں تبدیلی کر کے ان کی آبادی کم اور اس وائرس کو اپنے اندر رکھنے کی صلاحیت ختم یا محدود بنائی جا سکتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی انتہائی موثر ہے، تاہم اس کے حوالے سے کئی طرح کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح جانوروں، حشرات اور نباتات کے جین میں مصنوعی تبدیلیاں ایکوسسٹم کو نامعلوم اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ع ت / ع ب