1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: تجارت کے ليے ڈالر کی جگہ يوآن کے استعمال پر غور

19 دسمبر 2017

پاکستان چین کے ساتھ تجارت کے لیے امریکی ڈالر کے بجائے ممکنہ طور پر چینی یوآن استعمال کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/2pcqM
China 100 Yuan Scheine
تصویر: Getty Images/AFP/F. Dufour

اسلام آباد حکومت پاکستان اور چين کے مابين باہمی تجارت کے ليے ڈالر کے متبادل کے طور پر چينی کرنسی يوآن استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس بارے ميں رپورٹ پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان نے آج بروز منگل شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ احسن اقبال کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس بارے ميں ايک تجویز پر اس وقت گفتگو کرتے سنے گئے تھے، جب انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ایک طویل المدتی ترقیاتی منصوبے کا حال ہی ميں اعلان کیا تھا۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس طویل المدتی منصوبے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائنوں کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا، انفارمیشن نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر بنایا جائے گا، توانائی اور تجارتی پارکس بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ زراعت، سیاحت اور غربت کے خاتمے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین سن 2030 تک مل کر پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے پر کام کریں گے۔ چین اب تک اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکا ہے۔

ملازمتوں کی امید، پاکستانی چینی زبان سیکھنے لگے